عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی

منگل 14 مئی 2024 16:04

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث بجلی کے زائد بلوں سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ سولر پینل سسٹم کی تنصیب اب گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد کی بچت کے ساتھ ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

رواں ماہ قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے، جنوری میں سولر پینل کی فی واٹ قیمت گزشتہ سال 120 روپے سے کم ہو کر 55 روپے ہو گئی تھی، جبکہ اب قیمتوں میں مزید 25 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے اور اب فی واٹ قیمت 37 روپے ہو گئی ہے۔سولر سسٹم کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سولر پینلز کی قیمت میں 65 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سولر پینل سسٹم کی کل لاگت کا 70 فیصد حصہ پینلز کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے، اگر پینلز کی قیمت 80 روپے سے زائد کم ہوئی ہے تو مکمل سولر سسٹم نصب کروانے والوں کا گزشتہ سال کی نسبت 60 سے 65 فیصد کم خرچ آئے گا۔

رپورٹ کے مطابق 5 مرلے کے گھر میں 5 سے 7 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کروایا جاتا ہے، جس کی مجموعی لاگت گزشتہ سال 12 سے 15 لاکھ روپے تک تھی تاہم اب سولر پینل سستے ہونے کے باعث اسی سسٹم کو 7 سے 8 لاکھ روپے میں نصب کروایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب بڑے گھروں میں 10 سے 15 کلو واٹ کے سسٹم کی تنصیب پر آنیوالی لاگت گزشتہ سال 22 سے 25 لاکھ روپے تھی جسے اب 11 سے 13 لاکھ روپے میں ممکن بنایا جاسکتا ہے، اسی طرح اب گزشتہ سال کی نسبت چھوٹے گھروں میں 6 لاکھ روپے اور بڑے گھروں میں 11 لاکھ روپے کی بچت سولر پینل سسٹم نصب کروایا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی مشینری  اور آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

کنزیومر فنانسنگ کے تحت بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران  7.5 فیصد کی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس  61پوائنٹس  گر کر 74 ہزار 774 پوائنٹس پر آگیا

خام مال کو ہائی ویلیو مصنوعات کی تیاری میں استعمال کرنے کیلئے صنعتیں قائم کرنا ہوں گی، خرم طارق

چینی برآمد کرنے کا فیصلہ مختلف محکموں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر ..

آر ٹی او راولپنڈی  جہلم زون نے  202 ملین روپے لاگت کے غیر  قانونی، سمگل شدہ اور جعلی سگریٹس تلف کر دیں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں   مندی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈکس 681.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 74836.30 پوائنٹس پر ..

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,400 روپے  اضافہ ریکارڈ

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر0.6 فیصدکی کمی، ایم ٹو میں اضافہ

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر0.6 فیصدکی کمی، ایم ٹو میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں   مندی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈکس 681.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 74836.30 پوائنٹس پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، کے ایس ای 100انڈکس 681.18 پوائنٹس کی کمی کے بعد 74836.30 پوائنٹس پر ..

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

معیشت کے مختلف اشاریے مثبت رجحانات کی عکاسی کر رہے ہیں، ملک میں اقتصادی استحکام آ رہا ہے، مجموعی قومی ..