گندم خریداری مہم ،کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز پرسوں سے ہوگا

ہفتہ 18 اپریل 2015 16:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء )محکمہ خوراک کی طرف سے گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز ( پیر) سے ہوگا ۔ کسانوں کو تین مرحلوں میں باردانہ کی فراہمی کی جائے گی ،گندم خریداری مہم کی شفافیت کیلئے ہر ضلع میں فراہم کئے جانیوالے باردانے پر الگ الگ کوڈ تحریر ہوگا۔ بتایاگیا ہے کہ پہلے 15روز میں 70فیصد ، دوسرے 15روز میں 20فیصد اور آخری 10روز میں 10فیصد باردانہ تقسیم کیاجائیگا ۔

باردانہ کی تقسیم شفاف بنانے کیلئے کاشتکاروں سے فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی تصدیق کی جائے گی۔ کاشتکاروں کی شکایات کے ازالہ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ڈویژنل و ضلعی سطح پر شکایات سیل فعال رہیں گے جبکہ ٹال فری نمبر 0800-02345 پر بھی شکایات درج کروائی جا سکیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے گندم خریداری مراکز پر پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی نافذ کی ہے تاہم چھوٹے کاشتکاروں سے گندم خریداری کو ترجیح دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

گندم خریداری مراکز کے انچارج روزانہ خرید کی جانے والی گندم کی رپورٹ محکمے کو ارسال کرنے کا پابند ہوں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ خوراک نے گندم خریداری مہم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ضلع میں تقسیم کئے جانے والے باردانے پر الگ الگ کوڈ تحریر ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے فراہم کئے جانیوالے باردانے پر کوڈ لگانے کا مقصد ایک ضلع کے باردانے کا دوسرے ضلع میں استعمال کے اقدام کو روکنا ہے جبکہ اسکے علاوہ اس سے دیگر معاملات میں بھی شفافیت آئے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ