اقتصادی ترقی کیلئے بجلی کی بروقت ترسیل ناگزیرہے، آل پاکستان بزنس فورم

پاکستان کی صنعتی بقاء اور ترقی کو یقینی بنا نے کا سب سے بڑانسخہ قومی توانائی پالیسی 2014 پرعمل درآمد کیلئے حکومتی صلاحیت اورمودہ عالمی مسابقتی ماحول کے مقابلہ کیلئے صنعتوں کو بجلی کی بلارکاوٹ فراہمی ہے، صدر آل پاکستان بزنس فورم

پیر 20 اپریل 2015 17:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) آل پاکستان بزنس فورم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی صنعت بہت ہی مشکل ماحول میں اپنی بقاء اورنموکی جنگ لڑرہی ہے اور ریگولیٹرزکوترقی اور صنعتی نموکیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔اس وقت پاکستان کی صنعتی بقاء اور ترقی کو یقینی بنا نے کا سب سے بڑانسخہ قومی توانائی پالیسی 2014 پرعمل درآمد کیلئے حکومتی صلاحیت اورمودہ عالمی مسابقتی ماحول کے مقابلہ کیلئے صنعتوں کو بجلی کی بلارکاوٹ فراہمی ہے ۔

آل پاکستان بزنس فورم کے صدر ابراہیم قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معیشت کا سب سے اہم ستون ہونے کے باوجود، صنعتی شعبے کو وہ توجہ نہیں مل رہی جس کا وہ مستحق ہے۔ پورے ملک میں جاری بجلی کا بحران ترقی پرگہرامنفی اثرڈال رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پیداواری صلاحیت میں کمی کی وجہ بجلی، گیس اورپانی کی عدم دستیابی ، قانونی طریقہ کارکی پیچیدگیاں اور ترقیاتی فنڈز کی کمی جیسے عوامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری طویل عرصہ سے حکومت سے صنعتی اور تجارتی شعبوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک منصفانہ اور موثر قومی توانائی پالیسی کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرتی آرہی ہیں اوراس نئی پاور پالیسی کو ایک قابل اعتماد ہنگامی منصوبہ سے لبریز ہونا چاہیئے۔ابراہیم قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران صنعتی شعبہ کوکمزورکرنے کا سبب بن رہا ہے جو ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا بڑا حصہ دار ہے۔

گزشتہ 5 سالوں کے دوران پاکستان میں صنعتی شعبے نے روزگار کے نمایاں مواقع پیدا کئے ہیں ۔ اس وقت بھی اس شعبے نے تنہا ملک میں لا کھوں افرادی قوت کوروزگارفراہم کررکھا ہے ۔پاکستان کی بعض صنعتیں پہلے ہی عالمی تجارت میں خاطر خواہ حصہ ڈال رہی ہیں ۔حکومت کی طرف سے مزید حمایت اور سہولت پاکستان کے بہت سے صنعتی شعبوں کواپنی کارکردگی سے عالمی سطح پر معروف برآمد کنندگان کی سطح پر ابھر کر سامنے آنے کا موقع فراہم کرسکتے ہیں۔

پاکستان میں صرف ٹیکسٹائل کی صنعت سالانہ 10.2 ارب ڈالر مالیت کا سامان برآمد کرتا ہے ۔ اسی طرح پاکستان دنیا میں کپاس(12ملین گانٹیں سالانہ) پید ا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ چین اور بھارت کے بعد ایشیا میں پاکستان کی تیسری بڑی سپننگ صلاحیت ہے۔اگرچہ کہ پاکستان کی حکومت تواترسے ان مسائل کو حل کرنے پرخصوصی توجہ مرکوز کرنے کا دعوی کر رہی ہے لیکن موجودہ چیلنجز پرقابو پانے کیلئے ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت کو بجٹ سہارے، پالیسی مداخلتوں، مارکیٹنگ، افرادی قوت کی تربیت، revitalization کے منصوبوں اور ہر اعلی ممکنہ شعبے کی صلاحیت کی تعمیرکیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے اورموثریت ، مسابقت اور پائیداری کو بڑھانے کیلئے ایک ٹھوس پلان مرتب کیا جانا چاہیے۔متعلقہ سرکاری محکموں کو غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو موجودہ منصوبوں کی توسیع کیلئے مزیدسہولیات اور نئی منصوبوں کی شروعات کیلئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ اور ترقی اور جدید انتظامی طریقوں سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت بن گیاہے ۔ ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے جبکہ ویلیوایڈڈ مصنوعات اقتصادی ترقی اور پیداوارکو تیز کرنے کا موثرذریعہ بن سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب