سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس سے ملکی معیشت میں انقلاب آ جائیگا  پاکستان بزنس اینڈ انٹلیکچولز فورم ا

حکومت اور سرمایہ کاروں کو اربوں کی بچت، کرپشن کم ہو جائیگی میاں زاہد حسین

اتوار 3 مئی 2015 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) پاکستان بزنس اینڈ انٹلیکچولز فورم اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کا موجودہ نظام خامیوں کا مجموعہ ہے جس میں معنیٰ خیز اصلاحات سے کاروباری صورتحال میں خوش گوار تبدیلی آئیگی جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈبل ڈیجٹ کے بجائے سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس نافذ کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ کیلئے کاروباری لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول سازگارہو جائے گا جو اقتصادی ترقی کی اولین شرط ہے۔درامدات اورکارخانوں میں مختلف اشیاء کی تیاری کے موقع پر سنگل ڈیجٹ ناقابل واپسی سیلز ٹیکس عائد کرنے سے ریفنڈ کلیم اور انپٹ ٹیکس وغیرہ میں کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو گاجس سے بزنس کمیونٹی کا وقت اور سرمایہ جبکہ ایف بی آر کی انتظامی اخراجات کم ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

صرف جعلی ریفنڈ کلیمز کا دروازہ بند ہونے سے حکومت کودوسو ارب روپے تک سالانہ کی بچت کا اندازہ ہے جس سے کشکول توڑنا آسان ہو جائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس سے ادائیگی کا طریقہ کار سہل ہو جائے گا جس سے ٹیکس نیٹ اور بیس میں اضافہ ہو گاجبکہ ٹیکس چور ی سمگلنگ وفراط زر کم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا ۔ اس سے ڈگمگاتی صنعتیں اپنے پیروں پر کھڑی جبکہ صنعتی پھیلاؤسے محاصل اور روزگار بڑھے گا۔

ایف بی آر کی جانب سے ہر کاروباری ادائیگی کو کراس چیک کا پابند کرنے کا قانون بنانے کی تجویر سے زیر زمین معیشت جسکا حجم 55 فیصد ہے میں اضافہ ہوگا۔ ملک کو کیش اکانومی کی جانب دھکیلا گیا تو بہت سے ٹیکس دھندہ سرمایہ کار ہراساں ،کھاتہ دار رقم نکلوا لینگے جوبینکوں کو نجی شعبہ کو قرض دینے کی صلاحیت سے عاری اور ملک سے سرمائے کے فرار میں اضافہ ہو گا۔موجودہ ٹیکس گزاروں پر زیادہ بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نیٹ پھیلانے اور ٹیکس نظام کو منصفانہ بنانے کی ضرورت ہے جسکے بغیر ترقی نہیں ہو گی۔انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کوششوں سے زرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں اور رعائیتی ایس آر اوز کا کلچر ختم کرنے سے معاشی استحکام بڑھے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب