کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رحجان رہا

کے ایس ای 100انڈیکس 34100پوائنٹس کی سطح پر آگیا

منگل 23 جون 2015 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان رہااور کے ایس ای 100انڈیکس 34100پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں مزید 26ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر 73کھرب روپے کی سطح پر آگیا تاہم کاروباری حجم پیر کی نسبت7کروڑ شیئرز زیادہ رہا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ اور فرٹیلائزرسیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34346.12پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچاتاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس یہ سطح برقرار نہ رکھ سکا جبکہ دوران ٹریڈنگ ہی ایک وقت پر ایڈیکس 34131.72پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق جیسے جیسے مالیاتی سا ل اختتام پذیر ہو رہا ہے مارکیٹ میں ستت روی کے آثار نمایاں نظر آ رہے ہیں ۔سرمایہ کاروں کے مطاقب سائیڈ بورڈ آئٹم میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاروں کی دلچسپی مارکیٹ میں آنیوالے اتار چڑھاؤ کی جانب واضح اشارہ ہے جبکہ جو ن کے افراط زر کی شرح مارکیٹ کی درست سمت کا تعین کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔

فی الوقت مارکیٹ قلیل مدت میں سست روی اور کم مالیاتی حجم کا شکار ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور اداروں کی کوشش ہے کہ وہ30جون سے قبل موجودہ ٹیکس کی حد سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھالے اسی وجہ سے اداروں کی جانب سے منافع کمائی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 144.58پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 34278.42پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر 34133.84پوائنٹس پرا ٓگیا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 137.57پوائنٹس کی کمی سے 21335.52پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24043.42پوائنٹس سے گھٹ کر 23958.50پوائنٹس پر آگیا۔

مندی کے سبب کراچی اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے سے 26ارب 99کروڑ 38لاکھ،65ہزار89روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اسٹاک مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب 98کروڑ68لاکھ78ہزار280روپے سے گھٹ کر 73کھرب73ارب99کروڑ30لاکھ13ہزار191روپے پر آگیا۔منگل کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25کروڑ83لاکھ49ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 10ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ پیر کو 18کروڑ77 لاکھ49ہزارحصص کا کاروبار ہوا تھا اور ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدود دیکھا گیا تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر371کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 166میں کمی اور 31کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک 3کروڑ،دیوان سیمنٹ2کروڑ73لاکھ،ٹی آر جی پاک 2کروڑ45لاکھ،فوجی فرٹیلائزر 1کروڑ83لاکھ اور پاک الیکٹرون1کروڑ62لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ،قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھاؤ میں 157.25روپے اور صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں 28روپے کی کمی جبکہ کولگیٹ پامولو کے بھاؤ میں 42روپے اور سیمنس پاک کے بھاؤ میں 28.34روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..