کراچی پورٹ ٹرسٹ کی اربوں روپے کی 2 ہزار ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جائے،پی اے سی

وزارت ٹیکسٹائل میں مشرف دور میں 6 کروڑ کی کرپشن کی تحقیقات کا حکم پی اے سی کا پائیڈ ادارہ میں 67 لاکھ کی مبینہ کرپشن کا بھی نوٹس لیا خ، تحقیقات کا حکم وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے مالی حسابات 2003-4ء پر آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

جمعرات 9 جولائی 2015 21:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 2 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا قابض ہے جبکہ 207 ایکڑ زمین کلفٹن میں ڈی ایچ اے کو انتہائی سستے داموں بیچی گئی ہے۔ پی اے سی نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اربوں روپے کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جائے۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نویر قمر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں اہم وزارتوں کے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت ٹیکسٹائل میں 6 کروڑ کی مشرف دور حکومت میں کی گئی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے بلوچستان میں بہتر کپاس کی پیداوار کے نام پر وزارت میں 2 کروڑ کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے کاٹن ریسرچ سنٹر ملتان میں 13 لاکھ کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ کاٹن لیف وائرس کے خاتمہ کے نام پر 3 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایشیئن بنک کی طرف سے کاٹن لیف وائرس پر تحقیقات کے لئے وقف ساڑھے 3 کروڑ افسران نے اپنی عیاشیوں پرخرچ کر ڈالے۔ پی اے سی نے پائیڈ ادارہ میں 67 لاکھ کی مبینہ کرپشن کا بھی نوٹس لیا اور معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے مالی حسابات 2003-4ء پر آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا وزارت کے کرپٹ افسران نے پورٹ قاسم اتھارٹی نے 4 کروڑ 22 لاکھ کی کرپشن پلاٹوں کی الاٹ منٹ من پسند افراد میں کر کے کی تھی جس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

پورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں پر ایک کروڑ 18 لاکھ کا نقصان قومی خزانہ پر ڈالا گیا۔ ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت شپنگ نے ٹینڈر کے بغیر ایک کروڑ 24 لاکھ کی خریداری کی جس کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارت مواصلات کے زیر اہتمام کراچی پورٹ ٹرسٹ میں قائم ہسپتال کے لئے دوائیوں کی خریداری کے نام پر 5 کروڑ کی مبینہ کرپشن کی گئی ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ہاؤس رینٹ کی مد میں ملازمین کو غیر قانونی طور پر 3 کروڑ 87 لاکھ تقسیم کئے میری ٹائم کے لئے لئے جدید مشینری کی خریداری میں مبینہ طور پر 26 لاکھ کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔آڈٹ حکام نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 386 ایکڑ زمین جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے کا قبضہ واگزار کرایا جائے اور زمین قوم کو واپس دلائی جائے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے عیر قانونی طریقہ سے 1325 ایکڑ زمین من پسند افراد کو الاٹ کرنے اور قبضہ مافیا کو فراہم کرنے کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے پی اے سی نے 66 کروڑ کے بقایاجات کی جلد ریکوری کا بھی حکم دیا ہے۔

پی اے سی نے کلفٹن کراچی میں ڈی ایچ اے کو سستے ریٹس پر 207 ایکڑ زمین کی الاٹ منٹ کی تھی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کر کے اس سکینڈل کے ذمہ دار افسران کی نشاندہی کا حکم دیا جائے

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی