ترکی جلد لاہور میں قونصلیٹ کھولے گا ،15اگست سے لاہور اور استنبول کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر براہِ راست پروازیں شروع ہوجائینگی‘ سعدی یلدیرر

قونصلیٹ کا مقصد تاجروں کو ترکی سے کاروبار کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہے‘چیف ایگزیکٹو پاکستان ترکی بزنس ایسوسی ایشن

جمعہ 7 اگست 2015 17:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) پاکستان ترکی بزنس ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعدی یلدیرر نے کہا ہے کہ ترکی جلد ہی لاہور میں قونصلیٹ کھولے گا جس کا مقصد تاجروں کو ترکی سے کاروبار کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہے۔ وہ ترکی کے بارہ رْکنی وفد کے دورہ لاہور چیمبر کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ ترک وفد کے سربراہ توفیق آئیحان اور لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتازنے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ سابق صدر بشیر اے بخش اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سعدی یلدیرر نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ پندرہ اگست سے لاہور اور استنبول کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر براہِ راست پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کا ایک اور وفد اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ لاہور چیمبر کے اشتراک سے ایک سنگل کنٹری نمائش منعقد کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تاجروں کو اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے چاہئیں ، ترکی کی معاشی ترقی کے رول ماڈل کو سامنے رکھ کر پاکستان بھی تیزی سے معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ یورپین یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس سٹیٹس حاصل پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کپیسٹی بلڈنگ ناگزیر ہوگئی ہے تاکہ یہ اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھاکر ٹیکسٹائل برآمدات میں دو ارب ڈالر اضافہ کرسکے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ ترکی کو پاکستان کی صلاحیتوں اور جغرافیائی حیثیت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا میں کوڑے سے توانائی پیدا کی جارہی ہے، اس سلسلے میں ترکی کا تجربہ پاکستان کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو عملی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں تو پاک ترک تجارت کا حجم دو ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے مستقل بنیادوں پر بی ٹو بی میٹنگز کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب