تاجر کل بینکوں سے مکمل طور پر کاروبار بند کرکے غیراعلانیہ ہڑتال پر مجبور کردیں،عتیق میر

آمدنی کے بجائے امانتوں پر ٹیکس کے خلاف احتجاجی تحریک کامیابی تک جاری رہیگی چوری اور سینہ زوری کا قانون نہیں چلنے دینگے، بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف جنگ "ہم نہیں یا تم نہیں"کی بنیاد پر لڑیں گے ایف بی آر کا غیرلچکدار اور جارحانہ رویہ اشتعال انگیز ہے،چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ جمعہ 4ستمبر کو بینکوں سے مکمل طور پر کاروبار بند کرکے انھیں غیراعلانیہ ہڑتال پر مجبور کردیں، آمدنی کے بجائے امانتوں پر ٹیکس کے خلاف احتجاجی تحریک کامیابی تک جاری رہیگی، چوری اور سینہ زوری کا قانون نہیں چلنے دینگے، بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف جنگ "ہم نہیں یا تم نہیں"کی بنیاد پر لڑیں گے، انھوں نے کہا کہ FBRکا غیرلچکدار اور جارحانہ رویہ اشتعال انگیز ہے، بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے تاجر نمائیندگان کو دھمکانے اور ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، IMFکے ایجنٹ سن لیں تاجر کسی دباؤ میں نہیں آئینگے، تاجروں پر مزید سختی کی گئی تو سڑکوں پر آجائینگے، جمہوریت پر اعتبار ختم آمریت کو نجات دہندہ سمجھنے پر مجبور ہونگے، انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ملک میں امن و امان بہتر کرکے کاروباری حالات سازگار بنادیئے لیکن میاں محمد نواز شریف کے چہیتے وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کے اقدامات معیشت کُش ہیں، جمعرات کو شہر کی مختلف مارکیٹوں کے نمائیندگان سے ملاقات کے بعد عتیق میر نے پریس و میڈیا کو جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ خزانہ کا صرف ایک مثبت فیصلہ تاجروں کے ملک گیر انتشار اور کشیدگی کو ختم کرسکتا ہے لیکن ان کی ضد اور انا نے بینکوں کے کاروبار اور تجارت کو ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار کردیا ہے،انھوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ احتجاج کے اگلے مرحلے میں بینک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف بدھ 9ستمبر کی ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بناکر اپنی مکمل یکجہتی اور اتحاد ثابت کردیں، انھوں نے واضح کیا کہ FBRنے ٹیکس اصلاحات کے تحت تاجر نمائیندگان کی تجاویز پر عمل کیا تو ٹیکس نیٹ میں اضافے کی ملک گیر تحریک چلائینگے اور نیٹ سے فرار اختیار کرنے والے ٹیکس دہندگان کو واپس اور نئے ٹیکس گذاروں کو نیٹ میں لانے کی بھرپور کوشش کرینگے، انھوں نے کہا کہ FBRکی پالیسیوں سے صاف ظاہر ہے کہ وزارت خزانہ کو ملکی ترقی کے بجائے IMFسے قرض وصولی کی فکر ہے،FBRٹیکس گذاروں کی مشکلات ختم کرنے کے بجائے روائتی سختی اختیار کررہا ہے جس کے نتائج انتہائی خطرناک اور بھیانک ثابت ہوسکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ FBRکی انتہائی منفی پالیسیوں اور غیرسنجیدہ اقدامات کے نتیجے میں ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی کے اشاریئے منفی ہورہے ہیں، غیرحقیقی، فرضی اور غلط اعداد و شمار جاری کرکے اپنی کارکردگی کو مثالی اور سود مند ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ملک بتدریج معاشی مشکلات اور زبوں حالی کا شکار ہورہا ہے،انھوں نے کہا کہ عسکری اداروں کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر میں بحالی امن کی کامیاب کوششوں کے باوجود ملک کی معیشت ترقی کی جانب گامزن نہ ہوسکی جس کی پوری ذمے داری جموری حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسیاں ہیں، انھوں نے کہا کہ مملکتوں کی معاشی کمزوری فوجی طاقت اور عسکری کارکردگی کو بھی متاثر کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی