مو جو دہ حکمرانو ں نے چھو ٹے دوکانداروں کا کچومر نکل کر رکھ دیا ہے ‘اعجاز چوہدری

اشیا ء ضروریا کی قیمتیں بڑھانے سے عام آدمی شد ید متا ثر ہوا ہے ، حمزہ شہباز شریف نے انڈ ے اور چکن کے کاروبار سے 18ملین ڈالر کمایا ہے چھو ٹے دوکاندارعام آدمی کی زند گی کی روزمرہ کی اشیا ء ضروریا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے حکومت کی نا اہلی کی سزابھی چھو ٹے دوکاندار کو بھگتناپڑتی ہے ‘پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری ، ملک با بر اعوان ، نذیر احمد چوہان ، شبیر سیا ل،حاجی ولا یت گجر کے ہمر اہ مسلم لیگ (ن) کے یو سی 132سے نائب نا ظم چوہدری عتیق الرحمن ،مرکز ی جنر ل سیکرٹر ی قومی تاجر اتحادو صدر پنجا ب کر یا نہ اینڈ جنر ل مرچنٹس راؤ محمد اکرم خان ، چوہدری عظمت علی ، اشرف منیر اور حاجی شیر محمد عا صی کی ساتھیو ں سمیت تحریک انصاف میں شمو لیت کے موقع پر این اے 127کے مرکز ی دفتر میں پر یس کا نفر نس کر رہے ہیں ۔

اعجاز احمد چوہدری نے شامل ہو نے والے نئے ساتھیو ں کو تحریک انصاف میں خو ش آمد ید کہا اور مبا رکبا د دی ۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ مو جو دہ حکمرانو ں نے چھو ٹے دوکانداروں کا کچومر نکل کر رکھ دیا ہے ، چھو ٹے دوکاندارعام آدمی کی زند گی کی روزمرہ کی اشیا ء ضروریا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے لیکن حکومت اور ڈسٹر کٹ انتظا میہ کی نا اہلی کی سزابھی چھو ٹے دوکاندار کو بھگتناپڑتی ہے ،رمضا ن المبا رک میں عام ضروریا کی اشیا ء کی قیمتیں ڈبل کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بڑ ے بڑ ے ذخیر ہ انددزوں کو حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے وہ دونو ں ہاتھو ں سے غریب عوام کو لو ٹ رہے ہیں اور اربو ں روپے منافع کمارہے ہیں ۔انہو ں ے کہا کہ اشیا ء ضروریا کی قیمتیں بڑھانے سے عام آدمی شد ید متا ثر ہوا ہے ، حمزہ شہباز شریف نے انڈ ے اور چکن کے کاروبار سے 18ملین ڈالر کمایا ہے حکمران طبقہ نے سیا ست کو کاروبار بنا رکھا ہے اوراپنی مرضی کی قیمتو ں کے ریٹ مقر ر کرتے ہیں بڑ ے بڑ ے ذخیر ہ اندزوں اور منا فع خوروں کو نہ کو ئی پکڑ نے والا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف چھو ٹے تاجرو ں اور دوکانداروں کے مسا ئل ہر فورم پر اجا گر کر ے گی اور اُن کا بھر پور ساتھ دے گی ، حکومت کمزور طبقے کو فوراََ پکڑ لیتی ہے لیکن بڑے بڑے مگرمچھروں پر ہا تھ نہیں ڈالتی ۔ ایک سوال کے جوا ب میں اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے 12ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا ، پیپلز پارٹی نے عوام پرڈھائے جانے والے ظلم پر آواز نہیں اٹھا ئی لیکن ڈاکٹر عاصم کو بچانے کیلئے مید ان میں اتر آئی ہے ، ایک دوسرے کے الزا م ترشی کرنے والے نا اہل اورکر پٹ حکمران عوام کی آنکھو ں میں دھو ل جونک رہے ہیں اندر سے انہیں نے مک مکا کیا ہوا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ چیئر مین عمران خان نے مجھے این اے 127میں پارٹی کو منظم کرنے کی ہد ایات کی ہے جس کے لئے میں دن رات کوشا ں ہو ں ، ملک میں کسی بھی قسم کی کو ئی انتقامی کاروائی نہیں ہو رہی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرپٹ لوگو ں کی گرفتا ریا ں عمل میں لا ئی جا رہی ہیں جس کا ہم خیر مقدم کر تے ہیں ملک میں بلاتفریق احتسا ب ہونا چاہیے ملک کو لوٹنے والو ں کو معاف نہیں کیاجانا چاہیے اربو ں کھربو ں کی لو ٹ ما رکرنیوالوں سے پائی پائی وصول کی جا نی چاہیے آج پاکستانی قوم کا ہر بچہ 1ایک لاکھ 10ہزار کا مقروض ہے جس کی کسی کوبھی کو ئی پر اہ نہیں ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ عالمی سطح پر 23روپے لیٹر خام تیل ہے لیکن پاکستا ن میں پانی 30روپے لیٹر ہے ،جنر ل سیلز ٹیکس زیا دہ ہونے سے عام آدمی شدید متا ثر ہو اہے، حکمرانو ں نے پٹر ولیم مصنو عات میں کمی اونٹ کے منہ میں زیر کے مترادف ہے جو عوام کے سا تھ کھلا مذ اق کیا ہے ۔ مرکز ی جنر ل سیکرٹر ی قومی تاجر اتحادو صد ر کر یا نہ اینڈ جنر ل مر چنٹ ایسو سی ایشن پنجا ب نے اپنے ساتھیو ں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کیا اور کہا ہے کہ تحریک انصاف اور ہمارا مقصد ایک ہے ہم دونو ں چھو ٹے دوکاندار کے لئے مل کر لڑ یں گے حکومت نے چھو ٹے دوکاندار کے ساتھ ظلم اور زیا دتی کی انتہا کر دی ہے چھو ٹے دوکانداروں کو بلا وجہ تنگ کیاجا تا ہے حرام گوشت میں کمی کے بجائے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو کہ گڈگورننس کے دعوے کرنے والوں کے منہ پر طما نچہ ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز