کراچی،ای فارم کے ذریعہ جعلی ایکسپورٹ سے قومی خزانے کو 40 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانیوالے گولڈکے8تاجروں کا5روزہ ریمانڈ حاصل

ان سے ملنے والی معلومات پر لاہور اور اسلام آباد کے بھی کئی سونے کے تاجروں کی مزیدگرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی، چیف کلکٹر کسٹمز(انفورسمنٹ ساؤتھ)محمدزاہد کھوکھر

بدھ 14 اکتوبر 2015 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) ای فارم کے ذریعہ سونے کی جعلی ایکسپورٹ کرکے قومی خزانے کو 40 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے والے گولڈکے8تاجروں کا5روزہ ریمانڈ لے لیا گیا اور ان سے ملنے والی معلومات پر لاہور اور اسلام آباد کے بھی کئی سونے کے تاجروں کی مزیدگرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔یہ بات چیف کلکٹر کسٹمز(انفورسمنٹ ساؤتھ)محمدزاہد کھوکھرنے بدھ کو پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم اے)میں ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ صنعتکاروں اور برآمدکنندگان سے خطاب کے دوران کہی۔

اس موقع پر سے چیئرمین پاکستان اپیرل فورم جاوید بلوانی،پی ایچ ایم اے کے چیئرمین عبدالرشید فوڈر والا،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے چیئرمین جنید اسماعیل ماکڈا نے بھی خطاب کیا جبکہ کامران چاندنہ،اعجاز سایہ،کلکٹر زایکسپورٹ پورٹ قاسم غا شاہد مجید،کلکٹر کراچی پورٹ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو،ڈپٹی کلکٹر علی اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمدزاہد کھوکھرنے کہا کہ انفورسمنٹ ساؤتھ کلکٹریٹ میں ایکسپورٹرز کے کوئی ریفنڈز اور ری بیٹ کلیمز التواء میں نہیں ہیں لیکن اگر کسی کیس کی نشاندہی کی جائے تواسے سسٹم میں رہتے ہوئے فوری ادا کردیا جائے گا،تاہم کلکٹریٹ نے اگست2014 تک کے تمام ریفنڈز دے دیئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سونے کی جعلی ایکسپورٹ کے ذریعہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد نے شناختی کارڈ پر تصویر بدل کر جعلسازی کے ذریعہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی ممبر شپ حاصل کی اس ممبر شپ کی بنیاد پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہEفارم لے کر براہ راست سونے کی ایکسپورٹ ظاہر کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب ہم نے معلوم کہ شناختی کارڈ والا فرد کہاں ہے تو پتہ چلا کہ وہ شخص تو ٹھیک تھا مگر اس کے پیچھ لوگ کوئی اور تھے،جس پر ہم نے کلیئرنگ ایجنٹ سے بات کی تو اس نے بتایا کہ کون سی کمپنی اس بدعنوانی کی پیچھے تھی جس پر ہم نے کاروائی کی اور8 افراد کو ہراست میں لے کر5روزہ ریمانڈ لیا گیا اور انہوں نے مزید کئی انکشافات کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سامان کی کلیئرنس کیلئے ا سکینرزنصب ہیں لیکن وہاں تربیت یافتہ افراد نہیں ہیں جبکہ لاہور کسٹمز میں ا سکینرزکیلئے ٹریننگ دینے والے افراد موجود ہیں۔ محمدزاہد کھوکھرنے اے این ایف کے مسائل کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال پر کہا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے ہی بات کرکے ایکسپورٹرز اپنے مسائل حل کراسکتے ہیں،انفورسمنٹ کلکٹریٹ ساؤتھ میں برآمدکنندگان کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے سسٹم کو کافی بہتر اور آسان بنایاگیا ہے ، کم سے کم وقت میں ایکسپورٹ کنسائمنٹ کی ایگزامینیشن کی جارہی ہے۔

ایکسپورٹرز کی جانب سے ایکسپورٹ کے کنسائمنٹ کھلنے اور خراب ہونے کی شکایت پر انہوں نے کہا کہتمام ٹرمینل آپریٹرزسامان کی چیکنگ اور ایگزامینیشن کے بعد برآمد کی جانے والی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ری پیکنگ یقینی بنانے کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت مہیاکریں، برآمدی سامان کو خراب ہونے سے بچاناٹرمینل آپریٹرز کی بنیادی ذمہ داری ہے اور برآمدی سامان کی چیکنگ کے بعد اس کی ری پیکنگ بھی اصل صورت میں ہونی چاہیے،اس موقع پر جاوید بلوانی نے کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے برآمد کنندگان کے منافع میں کافی کمی ہوچکی ہے لہٰذااس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ان کو مزید نقصانات سے بچایا جائے اور ایکسپورٹرز کو بہترسہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمدی سامان کی چیکنگ کیلئے انتہائی ناقص طریقہ استعمال کیا جاتا ہے اور مال کو غیرتربیت یافتہ عملے سے کھلویا جاتا ہے جس کی وجہ سے برآمدی سامان نہ صرف خراب ہوتا بلکہ غائب بھی کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بیرون ممالک پاکستان اور ایکسپورٹرز کی بدنامی ہوتی ہے اس کے علاوہ شپمنٹ منسوخ ہونے کی صورت میں ایکسپورٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو ری بیٹ نہیں مل رہا جبکہ ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ری مشن فار ایکسپورٹ(ڈی ٹی آر ای) کی مد میں بھی ادائیگیاں نہیں کی جارہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز کافی دباؤ کا شکار ہیں۔چیئرمین پی ایچ ایماے عبدالرشید فوڈر والا نے کہا کہ آئی سی تھری کیلئے افسران کو علیحدہ تعینات کیا جائے اور تین تین سال سے ایکسپورٹرز کے روکے گئے ڈیوٹی ڈرا بیک ادا کئے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب