پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت میں بہتری لانے کیلئے اسلام آباد اور تاجکستان چیمبرز آف کامرس کے درمیان باہمی سمجھوتہ طے پا گیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) اسلام آباد اور تاجکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے باہمی سمجھوتے کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی تجارت، سرمایہ کاری، جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر کرنا ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور تاجکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین شریف سید نے سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین شریف سید نے کہا کہ تاجکستان نے زرعی انڈسٹری، فارموسوٹیکلز، فوڈ اور پراسسنگ کی صنعت، بلڈنگ میٹریل، ٹرانسپورٹ و کمیونیکیشن، کیمکلز اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے 471منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے سرمایہ کار تاجکستان کے ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خاص طور پر چھوٹی صنعتوں کیلئے تاجکستان میں پرکشش مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان توانائی کے ذرائع سے مالامال اور پوری دنیا میں سب سے سستی بجلی پیدا کرنے والا ملک ہے جبکہ اس کی صرف 5فیصد بجلی برآمد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ توانائی شعبے میں تعاون بڑھا کر اپنے توانائی مسائل پر قابو پا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپریل 2016میں تاجکستان میں نمائش منعقد کی جائے گی اور اسلام آباد چیمبر کے وفد کو دعوت دی کہ وہ مذکورہ نمائش میں شرکت کر کے کاروبار کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد اور تاجکستان چیمبر آف کامرس کے درمیان باہمی تعاون کا سمجھوتہ طے پانے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تجارت و برآمدات کیلئے سنٹرل ایشیاء پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور ان مقاصد کے حصول کیلئے تاجکستان کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 46ارب ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاجکستان کے سرمایہ کار پاکستان میں ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ براہ راست ہوائی پرواز کے ذریعے پاکستان سے تاجکستان پہنچنے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے لہذا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک براہ راست پروازیں شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں جس سے کاروباری تعلقات میں کافی بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ چترال سے پاکستان اور تاجکستان کا زمینی رابطہ صرف 15کلومیٹر کے فاصلے پر ہے لہذا دونوں ممالک اس علاقے سے بذریعہ سڑک رابطہ قائم کرنے کی کوشش کریں جس سے باہمی تجارت اور برآمدات میں نمایاں بہتری آ ئے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی