ایوان و صنعت و تجارت کوئٹہ بکی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان کی فلور ملز کیساتھ ناروا رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا

ہفتہ 14 نومبر 2015 19:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔14 نومبر۔2015ء) ایوان و صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمال ترہ کئی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان کی فلور ملز کیساتھ ناروا رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تمام ملک میں ایک جیسی پالیسیاں ہونی چاہئیں انہوں نے کہاکہ ایک طرف اسٹیٹ بینک ملک کے دیگر صوبوں میں فلور ملز کو لاکھوں گندم کی بوریاں خریدنے کیلئے خطیر رقوم فراہم کررہی لیکن دوسری جانب بلوچستان کو غیر اعلانیہ اور خفیہ طور پر ریڈ زون قرار دیکر یہاں کے فلور ملز مالکان کو قرضوں کی فراہمی نہیں کررہی ہے جو قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں ایک ایک مل کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ گندم بوری کیلئے قرضے دیئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب بلوچستان میں ر سک کا بہانہ کرکے فلور ملز والوں کو قرضوں کی فراہمی نہیں کررہے جو قابل حیرت اور قابل مذمت عمل ہے چیمبر آف کامرس قومی بینک کے ا س امتیازی تعصبانہ رویئے کی مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے تاکہ بلوچستان فلو ر ملز کی صنعت تباہی سے بچ سکے- انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف امن و امان کی مخدوش صورتحال اور دیگر مسائل نے تجارت کو تباہ و برباد کر د یا ہے جبکہ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے تجارت سے وابستہ افراد کو قرضوں کی فراہمی نہ کرنا قابل مذمت ہے بلوچستان میں صر ف کرنٹ اکاؤنٹ کھول کر لوگوں سے پیسے رکھ کر ان پر بینکس اربوں روپے کما رہے ہیں مگر دوسری جانب ان کا عوام اور تجارت سے وابستہ افراد کو کوئی فائدہ نہیں فوری طور پر اس سلسلے میں اقدامات نہ اٹھائے گئے تو چیمبر آف کامرس اس مسئلے کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے کیلئے صدائے حق بلند کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی