ایف بی آر بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے کاروبار مخالف اقدامات سے گریز کرے‘لاہور چیمبر

جمعہ 27 نومبر 2015 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر زور دیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے کاروبار مخالف اقدامات کا سختی سے نوٹس لیں کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے، ایسے اقدامات سے محاصل کا ہدف تو پورا نہیں ہوگا البتہ کاروبار دوست حکومت کی ساکھ ضرور متاثر ہوگی۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا کہ حکومت کو ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے کیونکہ اس سے تاجر برادری کی حوصلہ شکنی اور کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے۔ شیخ محمد ارشد نے کہا کہ حکومت معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے لیکن بیوروکریسی تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیلاکر ان اقدامات کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو پہلے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، ایسے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اْن کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے مزید مشکلات پیدا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکاؤنٹس تک رسائی اور قوم نکلوانا آخری قدم ہونا چاہیے لیکن ریجنل ٹیکس آفسز/لارج ٹیکس پیئر یونٹس ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے فوری طور پر انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کوٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور انڈر انوائسنگ و سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئیں لیکن یہ واجبات کی وصولی کے نام پر ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے۔ شیخ محمد ارشد نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ایماندار ٹیکس دہندگان کا شکرگزار ہونا چاہیے جو ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں اپنا قومی فریضہ بہ احسن ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایف بی آر کو اکاؤنٹس تک رسائی جیسے اقدامات اٹھانے سے فوراً منع کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی