پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 713.15 پوائنٹس کی کمی سے 31441.02 پوائنٹس پر بند

جمعرات 14 جنوری 2016 20:20

کراچی ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 713.15 پوائنٹس کی کمی سے 31441.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 32200، 32100، 32000، 31900، 31800، 31700، 31600 اور 31500 پوائنٹس کی 8 نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 713.15 پوائنٹس کی کمی سے 31441.02 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 425.19 پوائنٹس کی مندی سے 18338.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 462.32 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1408.06 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 265.37 پوائنٹس کی کمی سے 14664.82 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 418.58 پوائنٹس کی مندی سے 10471.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 377.78 پوائنٹس کی کمی سے 14921.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 40 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 299 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 164 روپے کے اضافہ سے 3464 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی سودے بھی 48.46 روپے کی تیزی سے 1733.66 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 81 روپے کی مندی سے 7449 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت بھی 57.81 روپے کی کمی سے 1099.85 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 35 لاکھ 65 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 7.18 روپے سے شروع ہو کر 7.09 روپے پر بند ہوئی جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے 89 لاکھ 48 ہزار 800 حصص کے سودے 104 روپے سے شروع ہو کر 100.59 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 19 کروڑ 2 لاکھ 53 ہزار 840 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 74 کروڑ 6 لاکھ 39 ہزار 351 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 67 کھرب 88 ارب 75 کروڑ 4 لاکھ 19 ہزار 60 روپے سے کم ہو کر 66 کھرب 49 ارب 14 کروڑ 52 لاکھ 27 ہزار 74 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 111 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 6 لاکھ 49 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب