موبی کیش نے نیشنل بینکاور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے ’پاسپورٹ فیس کلیکشن سروس‘ متعارف کرادی

جمعرات 28 جنوری 2016 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) موبی کیش نے نیشنل بینک آف پاکستان اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے تعاون سے ‘پاسپورٹ فیس کلیکشن’کے لیے ایک منفرد سروس متعارف کرادی ہے۔ اس سروس کے ذریعے پاکستانی شہری اب پاسپورٹ فیس ملک بھر میں موبی کیش کی کسی بھی آوٴٹ لٹ پر جمع کرا سکیں گے۔مزید برآں، موبی کیش استعمال کرنے والے نئے پاسپورٹ یا موجودہ پاسپورٹ کی تجدیدکے لیے فیس اب اپنے گھر کے آرام دہ ماحول سے اپنے موبی کیش موبائل ویلیٹس کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، عثمان باجوہ نے کہا،”یہ اقدام وزارت داخلہ کے اس وژن کے مطابق ہے جس کا مقصد سروس کی فراہمی میں مسلسل بہتری کے ذریعے عوام کوسہولت بہم پہنچانا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر اس سروس کا آغاز راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجود موبی کیش کی 4,200 سے زائدآوٴٹ لٹس کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

“اس خصوصی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے موبی لنک کی ہیڈ آف موبائل فنانشل سروسز، انیقہ افضل سندھو نے کہا،”ہماری سروسز کے پورٹ فولیو میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اضافہ ہے جسے پاسپورٹ کی فیس جمع کرانے میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو ذہن میں رکھ کر شامل کیا گیا ہے۔ملک بھر میں ہماری بلا شاخ بینکاری کے وسیع ترین نیٹ ورک سے استفادے کی جانب ایک اور قدم ہے جس کا مقصد موبائل اکاوٴنٹ استعمال کرنے والوں کو ان کی مختلف ضروریات کے لیے نت نئے حل فراہم کرنا ہے۔

’معاہدے پر دستخطوں کے بعد نیشنل بینک آف پاکستان کے ای وی پی/ہیڈ- پیمنٹ سروسز اینڈ ای-بینکنگ، اظفر جمال نے کہا، ”پاکستان کے لوگوں کو ہر ممکنہ پیمنٹ چینل کی فراہمی کے لیے نیشنل بینک نے اب ایک نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے اور خاص طور پر پاکستان بھر میں120ملین موبائل سبسکرپشن سے فائدہ اٹھا یا گیا ہے۔

جلد ہی یہ سروس دیگر موبائل آپریٹرز اور منی اسکیمز کے ذریعے بھی دستیاب ہوگی۔‘نیشنل بینک کی حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے اظفر جمال نے مزید کہا،”نیشنل بینک کو حاصل مینڈیٹ کے تحت پاکستان کی فنانشل انڈسٹری کے تمام متبادل پیمنٹ چینل تک رسائی کے ساتھ پبلک ٹو گورنمنٹ اور گورنمنٹ ٹو پبلک سے تعلق رکھنے والی تمام سروسز کو ڈیجیٹائز کرنے کی جانب یہ پہلا قدم اور روڈ میپ ہے۔

“موبی کیش موبائل اکاوٴنٹ استعمال کرنے والے محض *786# ڈائل کر کے یا پھر قریب ترین موبی کیش ایجنٹ کے پاس جا کراس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کسٹمر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو ایجنٹ اپنے سسٹم میں داخل کرے گا جو خودکار طریقے سے پاسپورٹ کی کل رقم کا حساب کرکے دکھائے گا۔کسٹمر کو ادائیگی کی رسید کے طور پر تصدیق ایک ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہو گی۔

فیس جمع کرانے کے بعد کسٹمر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ ریجنل پاسپورٹ آفس جا سکتا ہے۔ فی پاسپورٹ100/-روپے بطورسروس چارجز لاگو ہیں۔اب تک ’پاسپورٹ فیس کلیکشن‘ سروس صرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں متعارف کرائی گئی ہے، تاہم مارچ 2016 تک اس سروس کو دیگر شہروں تک پھیلا دیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ