پا کستان اسٹاک مار کیٹ میں تیزی کی لہر برقرار رہی

100انڈیکس 31900پوائنٹس کی سطح عبور کر کے بند ہوا

منگل 2 فروری 2016 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پا کستان اسٹاک مار کیٹ میں منگل کے روز بھی تیزی کی لہر برقرار رہی اور 100انڈیکس 31900پوائنٹس کی سطح عبور کر کے بند ہوا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 10ارب سے زا ئد روپے ڈوب گئے ۔پاکستان اسٹاک ما ر کیٹ میں منگل کے روز کا روبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 32ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتا ہوا32171پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا لیکن ٹریڈنگ کے اختتام تک انڈیکس اپنی اونچی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔

سرمایہ کار سیمنٹ ،بینکنگ ،توانائی اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں منگل کے روز بھی سرگرم دکھائی دیئے اور منافع بخش حصص کی خریداری میں دلچسپی لی تاہم سرمائے کے انخلاء کے سبب انڈیکس32ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا تاہم کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈ یکس میں82.46پوا ئنٹس کا اضا فہ ر یکا رڈ کیا گیا جس سے انڈ یکس31878.15پوا ئنٹس سے بڑھ کر31960.61پوا ئنٹس پر جا پہنچا اسی طرح73.59پوا ئنٹس کے اضا فے سے کے ایس ای30انڈ یکس18653.79پوا ئنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آ ل شیئرز انڈ یکس22345.18پوا ئنٹس سے کم ہوکر22309.90پوا ئنٹس پر بندہوا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے سرمائے میں10 ارب44 کروڑ84 لاکھ52 ہزار742 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم67کھرب74 ارب20 کروڑ48 لاکھ61 ہزار358روپے سے گھٹ کر67 کھرب 63 ارب75 کروڑ64 لاکھ8 ہزار616 روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز14 کروڑ43 لاکھ65 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 8 ارب روپے رہی جبکہ پیر کے روز13 کروڑ43لاکھ52 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیواس روز بھی 8 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طورپر342کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں164کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،161 میں کمی اور17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ1 کروڑ22 لاکھ ،بینک آف پنجاب1کروڑ13لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی80لاکھ87ہزار،کے الیکٹرک لمیٹڈ 75 لاکھ4ہزاراورٹی آرجی پاک لمیٹڈ69لاکھ70ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتارچڑھاوٴ کے اعتبار سے شیلڈکارپوریشن کے بھاوٴ میں27.94روپے اورجے ڈی ڈبلیوشوگرایکس ڈی کے بھاؤمیں15.48 روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاک کے بھاوٴ میں136 روپے اورپاک ٹو بیکوکے بھاوٴ میں63.62 روپے کا نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ