پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،کے ایس ای 100 انڈیکس 262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 پوائنٹس پر بند

منگل 9 فروری 2016 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 32700، 32600 اور 32500 پوائنٹس کی تین نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 160.27 پوائنٹس کی مندی سے 18963.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 143.59 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 410.78 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 177.17 پوائنٹس کی مندی سے 15137.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 97.83 پوائنٹس کی کمی سے 11252.78 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 116.36 پوائنٹس کی مندی سے 15313.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 89 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 225 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 10 روپے کے اضافہ سے 390 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اے کے ڈی کیپیٹل کے حصص کی سودے بھی 8.80 روپے کی تیزی سے 184.91 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور فیروزسنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 34.99 روپے کی مندی سے 865.01 روپے اور فیروزسنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمت بھی 29.65 روپے کی کمی سے 972.51 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پی آئی اے سی (اے) کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 51 لاکھ 23 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.55 روپے سے شروع ہو کر 8.60 روپے پربند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیقی کمپنی کے 1 کروڑ 18 لاکھ 61 ہزار 500 حصص کے سودے 21.02 روپے سے شروع ہو کر 21.02 روپے پر ہی بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 14 کروڑ 84 لاکھ 83 ہزار 470 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 77 کروڑ 41 لاکھ 87 ہزار 823 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 4 ارب 57 کروڑ 50 لاکھ 77 ہزار 829 روپے سے کم ہو کر 68 کھرب 71 ارب 17 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار 882 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 7 لاکھ 58 ہزار 200 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..