حکومت قطر سے ایل این جی کی درآمد شرو ع ہونے کے بعد پنجا ب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 24گھنٹے گیس کی سپلائی فراہم کرے ‘عامر فیاض

ٹیکسٹائل انڈسٹری کا 100ارب روپے کا ریفنڈ جلد واپس کیا جائے ،برآمدات پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں ‘چیئرمین آ ل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن

جمعہ 12 فروری 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوی ایشن اپٹماء اکے چیئرمین عامر فیاض نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد شرو ع ہونے کے بعد پنجا ب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو روزانہ 24گھنٹے گیس کی سپلائی دی جائے تاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر عالمی منڈی میں دوسرے ممالک کا مقابلہ کر سکے ۔

انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 6ڈالرسے کم مقرر کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپٹماء ہاؤس میں سینئر نائب چیئرمین سید احسان علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کا شیئر عالمی منڈی میں کم ہوگیا ہے جبکہ انڈیا ،بنگلہ دیش اور چین کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران پاکستانی کی مجموعی برآمدات میں) 14.21فیصد) 3.5ارب ڈالر کی کمی ہوگئی ہے اور اگرپنجا ب میں کپاس کی فصل کا 1.5 ار ب ڈالر کا نقصان بھی شامل کیا جاے تو پاکستانی معیشت کو گزشتہ 6ماہ کے دوران مجموعی طور 5ارب ڈالر کا نقصا ن پہنچا ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ رواں مالی سال کے 7ماہ گزرچکے ہیں لیکن سٹریٹجک ٹریڈ پالیسی کااعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے فوری اقداما ت کریں انڈسٹری کے لئے انرجی کی قیمت معقول بنائی جائے ۔ وزیراعظم نے دسمبر 2015میں کراچی میں ایس ٹی سی سی آئی کی تقریب میں انڈسٹری کیلئے 3روپے فی کلو واٹ آور بجلی کی نرخوں میں کمی کااعلا ن کیا تھا ۔ لیکن ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ۔ دسمبر میں بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت2 1روپے تھی اور دسمبر کی قیمتوں والا بل ہی جنوری میں بھیج دیا گیا ہے ہماری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وہ متعلقہ وزارت کو احکاما ت جاری کریں کہ وہ ان کے ا علان کی پاسدار ی کریں ۔

انہوں نے یہ مطالبہ کیاکہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ انڈسٹری سمیت تمام صارفین کو منتقل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے 100ارب ڈالر کے ریفنڈ پھنسے ہوئے ہیں جو ن2015کے بعد ریفنڈ کی مد میں ایک پائی بھی نہیں ادا کی گئی ۔ ہمار امطالبہ ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا 100ارب روپے کا ریفنڈ جلد واپس کیا جائے جس کے علاوہ برآمدات پر تمام ٹیکس ختم کئے جائیں ۔

ا نہوں نے حکومت پر واضع کیا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری آخری دموں پر ہے اگر حکومت نے اس کی بحالی کیلئے فوری اقدام نہ کئے تو کچھ ماہ بعد تمام ٹیکسائل انڈسٹری بند ہوجائے گی اس وقت پنجا ب میں 100ٹیکسائل ملیں بند ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے 6ماہ کی برآمدات کے اعدادو شمار سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ اس سال پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 10ارب ڈالر سے بھی کم ہوگی اس کا حجم گزشتہ مالی سال 13ارب ڈالر تھا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب