10فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعدبھارت سے کاٹن یارن کے فائن کاؤنٹ کی درآمد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،طارق سعود

جمعرات 25 فروری 2016 18:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما)کے مرکزی چیئرمین طارق سعود نے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کے اس بیان کی سختی سے تردید کی جس میں کہاگیاہے کہ آپٹمانے بھارت سے کاٹن یارن کی فائن کاؤنٹ کی درآمدپر عائد10فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کی ہے، جمعرات کو جاری اپنے بیان میں آپٹما کے چیئرمین نے کہا کہ اصل صورتحال تو یہ ہے کہ کاٹن یارن کے فائن کاؤنٹ کی درآمدپر 10فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعدبھارت سے کاٹن یارن کے فائن کاؤنٹ کی درآمد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور اب پاکستان بھارتی یارن درآمدکرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے ، چین ، بنگلہ دیش اورترکی بھارتی یارن درآمدکرنے والے تین بڑے ممالک ہیں،طارق سعود کا کہناہے کہ نیشنل ٹیرف کمیشن خود اس بات کا اعتراف کرچکاہے کہ بھارتی یارن کی درآمد سے مقامی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے،چیئرمین آپٹما نے بتایا کہ کاٹن یارن زیادہ تر مقامی کھپت میں استعمال ہوتی ہے اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد نہیں ہوتی،انڈین یارن بالخصوص کاٹن یارن کے فائن کاؤنٹ کی چین کو برآمدکم ہوچکی ہے اس لیے بھارت اپنی سرپلس یارن کو پاکستان کی مارکیٹ میں انتہائی کم قیمتوں پر ڈمپ کررہاہے، طارق سعود نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ ملک کی سب سے بڑی برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری کومکمل تباہی سے بچانے کے لیے کاٹن یارن بالخصوص بھارت سے درآمدکی جانے والی کاٹن یارن کے فائن کاؤنٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بڑھا کر20فی صد کی جائے ،ان کا کہناہے کہ 10فی صد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے سستی بھارتی کاٹن یارن کی پاکستانی مارکیٹ میں ڈمپنگ کا مسئلہ حل نہیں کیاجاسکاہے اس لیے بھارتی کاٹن یارن کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں فوری اضافہ کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ