گذشتہ 3سالوں کے دوران غیر ملکی قرضوں میں 5.39ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،2013میں غیر ملکی قرضے17ارب 81کراڑ ڈالر تھے ،31جنوری2016تک بڑھ کر53ارب12کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی طرف سے گذشتہ سال صوبوں کو 15ارب روپے دیئے گئے،پنجاب کو 726.887ارب،سندھ کو414.948ارب روپے کے فنڈز دیئے گئے

سینیٹ میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کے مختلف ارکان کے سوالوں کے جواب

بدھ 2 مارچ 2016 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) سینیٹ کے وقفہ سوالات میں حکومت نے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ گذشتہ 3سالوں کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 5.39ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،2013میں غیر ملکی قرضے17ارب 81کراڑ ڈالر تھے جو 31جنوری2016تک بڑھ کر53ارب12کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی طرف سے گذشتہ سال صوبوں کو 15ارب روپے دیئے گئے،پنجاب کو 726.887ارب،سندھ کو414.948ارب روپے کے فنڈز دیئے گئے۔

بدھ کوسینیٹ کے وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر خزانہ کی عدم موجودگی میں وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے وزارت خزانہ کی طرف سے مختلف ارکان کے سوالوں کے جواب دیئے ارکان کے سوالات کے جواب میں زاہد حامد نے کہا کہ گذشتہ 3سالوں کے دوران 12.8ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے واپس کیے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں چھٹی مردم شماری کیلئے دولاکھ نو ہزار3سو33اہلکاروں درکار ہونگے جوکہ تمام صوبوں کی قابل تقسیم رقم میں اداکیے جائیں گے، 2012میں کراچی پورٹ ٹرسٹ پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 125ارب روپے جمع ہوئے 2013-14کے دوران 130ارب اور 2014-15کے دوران 165ارب روپے ڈیوٹی کراچی پورٹ ٹرسٹ سے حاصل ہوئی،پورٹ محمد بن قاسم پر 2012-13کے دوران کسٹم ڈیوٹی کی مدمیں50ارب اور 2013-14 کے دوران51ارب80کروڑ جبکہ 2014-15میں 72ارب 90کروڑ کی ڈیوٹی رکھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلوں کیلئے بینکوں نے رقم فراہم نہیں کی حکومت ایسی سکیم بنارہی ہے کہ اگلے3سال کے دوران ملک میں30ہزار شمسی ٹیوب ویلوں کیلئے کسانوں کو سود سے پاک قرضے دیئے جائیں گے۔ زاہد حامد نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں زرعی ترقیاتی بنک کے قرض دہندگان کے قرضوں میں ایک سال کی بلاسود توسیع دی گئی ہے ، آزاد کشمیر میں کے پی کے ،بلوچستان کی حکومتوں نے کسی علاقے کو متاثرہ قرارنہیں دیا گیا اس لیے ان علاقوں کا کوئی کیس اس میں شامل نہیں،2015میں 9ہزار416،2014میں8859اور 2015میں 4ہزار223افراد کے قرضے ایک سال کیلئے شیڈول کیے گئے۔

محسن عزیز کے سوال کے جواب میں زاہد حامد نے کہا کہ 2013میں پاکستان غیر ملکی قرضے47ہزار813ملین ڈالر تھی، جو 31جنوری 2016کو بڑھ کر 53ہزار 122ملین ڈالر ہوگئی ہے، اس میں یورو پونڈز بھی شامل ہیں، 5.39ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین