سام سنگ نے S7 اورS7ایج کی پری بکنگ بند کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 9 مارچ 2016 21:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے پاکستان میں اپنے اسمارٹ فونز گلیکسیS7اور S7ایج کی پری بکنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے اور اب یہ دونوں اسمارٹ ڈیوائسز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔سام سنگ نے حال ہی میں اپنے2016کے سب سے زیادہ ترغیبی اسمارٹ فونز گلیکسیS7اور گلیکسیS7ایج کی پاکستان میں پری بکنگ کا آغاز کیا تھاجبکہ سام سنگ نے اپنے وعدے کے مطابق ان دونوں اسمارٹ فونز کی پری بکنگ کرانے والے صارفین کیلئے مفتGear VRکی پیشکش بھی کی تھی۔

گزشتہ تین روز کے دوران پاکستان بھر میں سام سنگ کے اسٹورز پر عوام کا انتہائی رش رہا جہاں وہ ان دونوں اسمارٹ ڈیوائس کی پری بکنگ کراتے دکھائی دیئے۔گلیکسیS7اور S7ایج نے پری بکنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،بین الاقوامی سطح پر توقعات ہیں کہ سام سنگ محض ایک ماہ کی قلیل مدت کے دوران ان دونوں ڈیوائس کے 17.2ملین سے زائد یونٹس کی شپمنٹ کرے گا۔

(جاری ہے)

روس سمیت دیگر ممالک میں S7ٰٓایج کو فلیٹ گلیکسیS7سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور پاکستان میں بھی کچھ اسی قسم کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔گلیکسیS7اور گلیکسیS7ایج دونوں ایسے ایڈوانس کیمرے سے لیس ہیں جو کہ زیادہ روشنی کے ساتھ بہتر تصاویر بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔فون کے دونوں اطراف موجود F1.7 لینس وسیع پکسل کے ساتھ انتہائی کم روشنی میں بھی برائٹ اور شارپ امیج کو یقینی بناتا ہے۔

اسمارٹ فونز کیمرہ میں dual پکسل سینسر کے اعتبار سے یہ دنیا کے پہلے اسمارٹ فونز بھی ہیں،اس کے dual پکسل سینسر 100فیصد کارکردگی کے ساتھ تاریکی میں بھی صاف اور روشن تصویر کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔DSLRکیمرہ کی جدید اور جانی مانی ٹیکنالوجی بھی گلیکسیS7اور گلیکسیS7ایج میں دستیاب ہے۔ گلیکسیS7اور گلیکسیS7ایج میں موشن پینوراما ،ہائپر لیپس وڈیو موڈ،سیلفی فلیش اور اسپاٹ لائٹ کی خصوصیات بھی موجود ہیں جو ان ڈیوائس میں موجود کیمروں کو اور بھی زیادہ طاقتور بناتی ہیں۔

گلیکسیS7اور گلیکسیS7ایج دونوں ہی صارفین کو خوبصورتی اور جدت سے ہم آہنگ کریں گے،5.1انچ کا گلیکسیS7اور 5.5انچ کاگلیکسی S7ایج 3Dگلاس اور میٹل سے بنائے گئے ہیں اور اس کی خم دار باڈی بہترین پکڑ فراہم کرتی ہے۔ گلیکسیS7اور گلیکسیS7ایجIP68 سے لیس ہیں جو انہیں پانی اور مٹی سے مدافعت کی بھرپور صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ گلیکسیS7اور گلیکسیS7ایج کی 3,600mAh کی بیٹری گھنٹوں استعمال کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ تیز اور وائر لیس چارجنگ کی پیشکش بھی دیتی ہے ، یہ دونوں اسمارٹ فون اب پاکستا ن بھر میں صارفین کیلئے دستیاب ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ