ایل این جی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے معاملے پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا میں ٹھن گئی

پی ایس او اور گیس کمپنیوں کی من پسند قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈال سکتے ‘ اوگرا حکام کا موقف وزارت پٹرولیم کا اوگرا سے ایل این جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

منگل 22 مارچ 2016 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) ایل این جی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے معاملے پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا میں ٹھن گئی‘ اوگرا حکام کا موقف ہے کہ پی ایس او اور گیس کمپنیوں کی من پسند قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈال سکتے جس پر وزارت پٹرولیم نے اوگرا سے ایل این جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایل این جی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے معاملہ پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا آمنے سامنے آگئے۔ اوگرا حکام کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے پی ایس او اور گیس کمپنیوں کی من پسند قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈال سکتے جس پر وزارت پٹرولیم نے اوگرا سے ایل این جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پٹرولیم حکام کے مطابق اوگرا نے تمام دستاویزی ثبوتوں اور حقائق کے باوجود ایل این جی کی قیمتوں میں مطلوبہ اضافہ نہیں کیا اوگرا کے فیصلے سے ایل این جی کی فراہمی کا عمل معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ