وارد ٹیلی کام اور i2کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ کا اعلان ، جدیدٹیکنالوجی تک رسائی مزید آسان

i2کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پر جوش ہیں ‘جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی اولین ترجیح ہے :عاصم علی‘ ڈائریکٹر سیگمنٹ ‘وارد ٹیلی کام

بدھ 13 اپریل 2016 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء) پاکستان نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں وارد ٹیلی کام کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے ۔ اس نئی شراکت سے وارد کے صارفین کو لینوو (lenovo)کے LTEہینڈ سیٹ تک با آسانی رسائی حاصل ہوگی ۔ i2کا ہیڈ آفس لاہور میں ہے جبکہ اس کی شاخیں اسلا م آباد‘ پشاور‘ کراچی اور حیدر آباد میں موجود ہیں ۔

i2پاکستان پریمیئم ریٹیل‘ ہول سیل کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں اپنا کام پھیلانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔وارد کے ساتھ i2کی اس شراکت داری کا مقصد صارفین کو بہترین اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی ہے ۔ عاصم علی‘ ڈائریکٹر سیگمنٹ اینڈ پرائسنگ وارد ٹیلی کام نے کہا کہ ہم i2کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں‘ تاکہ ہم اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کر سکیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو بہترین اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس عزم کی تکمیل میں ہمہ تن مصروف ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے موبائل صارفین کیلئے جدید اور بہترین موبائل فون کی فراہمی کا ایک نیا دروازہ کھولے گی۔ i2کے ہیڈ آف مارکیٹنگ وقاص ناصر نے دستخط کرنے کی تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ 28سال سے اپنے صارفین کو پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بہترین اور اعلیٰ دستیاب خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔

ہمارے لئے صارفین کا اعتماد اور ان کی تسلی سب سے اہم ہے اور یہ نئی شراکت داری بھی اسی عزم کے ساتھ ہو رہی ہے تاکہ ہم پاکستان میں صارفین کو جدیدترین اور اعلیٰ خدمات فراہم کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لینوو نے خود کو وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ‘ جدید ٹیکنالوجی کی حامل سمارٹ ڈیوائس فراہم کرنے والی بہترین کمپنی بنا لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کیلئے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ اب ان کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ فونزآسان قیمتوں میں دستیاب ہونگے ۔ ۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ