موسم کی تبدیلی،خواتین میں لان کی خریداری کی شرح بڑھ گئی

جمعرات 21 اپریل 2016 16:52

موسم کی تبدیلی،خواتین میں لان کی خریداری کی شرح بڑھ گئی

اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر عمر کے افراد نے اپنے لئے ہلکے پھلکے لباس کا انتخاب کر لیا ہے بالخصوص خواتین میں گرمیوں کے کپڑوں کی خریداری کی شرح بڑھ گئی ہے۔- بازاروں میں مختلف ورائٹی کے کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں اور شہری دیدہ زیب اور رنگ برنگے خوبصورت لباس کی خریداری میں مصروف ہیں۔

- بالخصوص خواتین لینن، لون، شیفون اور کاٹن کے کپڑوں میں دلچسپی لے رہی ہیں، مارکیٹ میں درآمدی کپڑا بھی باآسانی دستیاب ہیں جو کم قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ برینڈڈ کپڑوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث متوسط طبقہ سستے کپڑے کی خریداری کو ترجیح دے رہا ہے۔ بڑے بڑے تجارتی مراکز کراچی کمپنی، آبپارہ، جناح سپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ، ایف ٹین مرکز سمیت دیگر تجارتی مراکز میں نت نئے ڈیزائنوں کے کپڑے فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین اور بچے اپنے پسندیدہ ملبوسات خریدتے نظر آتے ہیں۔ سپرمارکیٹ میں خریداری کے لئے آئی ایک خاتون انوشہ خان نے بتایا کہ موسم بدلتے ہی نئے کپڑوں کی خریداری خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور جیسے ہی موسم تبدیل ہوتا ہے خواتین کپڑوں کی خریداری کے لئے گھروں سے نکلتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معروف برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں جو متوسط طبقہ کے لوگ نہیں خرید سکتے۔

ایک دکاندار عبدالرزاق نے بتایا کہ کافی عرصہ سے اس کاروبار سے منسلک ہے اور ہر سال نئی ورائٹی کے کپڑے لاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اوسط سوٹ کی قیمت1000سے 3000تک ہے جبکہ معروف برانڈ کے کپڑوں کی قیمتیں زیادہ ہیں، خواتین بالخصوص پھولدار کپڑے پسند کر رہی ہیں، اس کے علاوہ بچے بھی اپنے لئے موسم گرما کے کپڑے بڑے شوق سے خرید رہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ