پیڈمک کے زیر انتظام سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف مصنوعات تیار کرنیوالے اداروں اور کارخانوں کی تعداد 479تک پہنچ گئی

392انڈسٹریل یونٹس پر تعمیراتی کام جاری ،71کارخانے زیر تکمیل ہیں،یہ تعداد پاکستان میں کسی بھی انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم انڈسٹریل یونٹس کے مقابلہ میں زیادہ ہے ‘ قائمقام چیئرمین پیڈک رضوان خالد بٹ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 21 اپریل 2016 17:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک)کے قائمقام چیئرمین رضوان خالد بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کے زیر انتظام سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں مختلف مصنوعات تیار کرنے والے اداروں اور کارخانوں کی تعداد 479تک پہنچ گئی ہے اور 392انڈسٹریل یونٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے جبکہ 71کارخانے زیر تکمیل ہیں،یہ تعداد پاکستان میں کسی بھی انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم انڈسٹریل یونٹس کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔

وہ گزشتہ روز سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کمرشل پلاٹوں کی شفاف طریقہ سے قرعہ اندای کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب پیڈمک کے سٹی آفس میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں بہتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2009میں سندراسٹیٹ میں 4فیصد کالونائزیشن ہوئی تھی جو 2015کے آخر میں 70فیصد تک پہنچ گئی اسی طرح 2009کے آخر میں سندر اسٹیٹ میں مزدوروں اور کارکنوں کی تعداد 31ہزارتھی۔

جو 2015میں بڑھ کر ایک لاکھ28ہزار 250ہوگئی اس طرح پانچ سالوں میں روزگار میں اضافہ کی شرح میں303فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں دنیا کی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے انڈسٹریل یونٹس لگائے ہیں اور انتہائی اطمینان بخش ماحول میں کام کر رہے ہیں جو کہ نہ صرف صوبہ پنجاب اور پاکستان کی قیادت بلکہ ملک کیلئے ایک قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی بلکہ لوڈ مینجمنٹ کے ذریعہ تمام پیداواری یونٹس اپنے شیڈول کے مطابق کام کر رہے ہیں جو پیڈمک کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں