پاکستان اورافغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت بہت جلد 5ارب ڈالر سے تجاوز کرے گا

افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین کا کابل میں ”میڈ ان پاکستان ایگزیبیشن“ سے خطاب

جمعہ 6 مئی 2016 21:23

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) افغانستان میں پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت بہت جلد 5ارب ڈالر سے تجاوز کرے گا، پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سہولت دینے کیلئے عزم ہیں، اس سے دو پڑوسی ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا اورا ہم تجارتی پارٹنر ہے۔

انہوں نے یہ بات کابل میں ”میڈ ان پاکستان ایگزیبیشن“ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نمائش کا اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے پاکستانی سفارتخانے اور پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس و صنعت کے اشتراک سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے باہمی اعتماد کی بنیاد پر جامع پاک افغان پارٹنرشپ کو فروغ دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک ایک جیسے ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ سید ابرار حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات دونوں اطراف کے عوام کی خوشحالی کیلئے ضروری ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں مختلف رابطوں کے منصوبوں پر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا جو نہ صرف افغانستان بلکہ تمام خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

انہوں نے افغانستان میں پاکستان کی جانب سے صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر سیکٹرز میں مختلف منصوبوں کو اجاگر کیا، خصوصاً طور خم۔جلال آباد ہائی وے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ابرار حسین نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان اورا فغانستان پشاور اور جلال آباد اور چمن اور قندھار کے درمیان ریلوے لنکس پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور-کابل موٹر وے بھی پروگرام میں شامل ہے۔ افغانستان کے نائب وزیر تجارت مزمل شنواری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..

کوریا کے صنعتکاروں کے 4رکنی وفد نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائم مقام صدر ڈاکٹر ..

100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی

100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی

حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور

حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ، صدر لاہور چیمبر کاشف انور

سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی

سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی

آزاد اورغیر جانبدار  صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے،  آئی سی سی آئی کے صدر کا ..

آزاد اورغیر جانبدار صحافت پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے، آئی سی سی آئی کے صدر کا ..

عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی

ملک سے  پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

سیلز ٹیکس  کے ذریعے  وصولیوں میں  جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کااضافہ

سیلز ٹیکس کے ذریعے وصولیوں میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کااضافہ

پاکستانی بینکوں کے منافع می  9 ماہ  کے دوران   21 فیصد  اضافہ

پاکستانی بینکوں کے منافع می 9 ماہ کے دوران 21 فیصد اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شیخ راشد عالم کو فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ ..