اٹلی کی تعمیراتی کمپنی نیٹلی کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ ، پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار

اٹلی کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، تعمیرات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ دیں، شیخ پرویز احمد

پیر 9 مئی 2016 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) اٹلی کی تعمیراتی کمپنی نیٹلی کے ایک وفد نے ڈاکٹر فیبریزیو فاوا اور گیاکوما نیٹلی کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے کہا کہ پاکستان کے طرز تعمیر میں بجلی بہت ضائع ہوتی ہے جبکہ ان کے طرز تعمیر کے تحت بنائی جانے والی رہائشی، صنعتی اور کمرشل عمارات میں بجلی کا استعمال کم ہوتا ہے لہذا وہ پاکستان میں بھی کم بجلی استعمال کرنے والی عمارات کی تعمیر کو متعارف کرانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے جلد ہی پاکستان میں اپنی ایک برانچ کھولنا چاہتے ہیں۔

وفد کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیکنالوجی اور طرز تعمیر پاکستان میں 10گنا کم بجلی استعمال کرے گا جس سے ملک کو بجلی کی کافی بچت ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے کہا کہ ان کا طرز تعمیر شمسی اور جیو تھرمل توانائی کو استعمال میں لا کر گرمیوں اور سردیوں میں اندر کا درجہ حرارت 20سے 25سنٹی گریڈ تک رکھتا ہے جس سے بجلی بھی کم استعمال ہوتی ہے اور پرسکون ماحول دستیاب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طرز تعمیر خاص طور پر پاکستان جیسے ملک کیلئے بہت موزوں ہے جہاں سردیوں میں بہت سردی اور گرمیوں میں بہت گرمی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز تعمیر کو استعمال میں لا کر پاکستان میں توانائی بحران کو بھی کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ وفد نے کہا کہ ان کی کمپنی شمسی، بائیوماس اور رینیوایبل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی مہارت بھی رکھتی ہے اور وہ پاکستان کو توانائی بحران کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس ان کی کمپنی کو پاکستان میں اپنا برانچ آفس کھولنے میں تعاون کرے تا کہ وہ پاکستان میں اپنے طرز تعمیر کو متعارف کراسکیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر شیخ پرویز احمد نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے اٹلی کے وفد کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیرات کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے کیونکہ ملک کے مختلف بڑے شہروں میں اس وقت رہائشی، صنعتی اور کمرشل شعبوں میں متعدد بڑے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات فراہم کر رہی ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں بڑے تعمیراتی منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو طرز تعمیر رائج ہے اس سے کافی بجلی ضائع ہوتی ہے لہذا ملک میں کم بجلی استعمال کرنے والے طرز تعمیر کی ترقی کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی مناسب وقت ہے کہ اٹلی کے سرمایہ پاکستان میں توانائی، تعمیرات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز قائم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے تا کہ وہ یہاں موجود سرمایہ کاری کے پرکشش مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اٹلی کی کمپنی کو پاکستان میں برانچ کھولنے کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گا تا کہ پاکستان میں کم بجلی استعمال کرنے والا طرز تعمیر متعارف کرا کر بجلی کی زیادہ سے زیادہ بچت کی جائے اور توانائی بحران کو کم کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب