باشقیرستان کا خطہ تیل اور گیس کے شعبے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، ڈائریکٹر ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن

ریاست ٹیکسٹائل کی مصنوعات ، چمڑے ، جوتے ، پھلوں اور سبزیوں کی درآمد اور پاکستان سے حلال فوڈ خاص طور گوشت درآمد کرنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے،چیف ایگزیکٹیو ٹی ڈی اے پی کی قیاد ت میں وفد سے گفتگو

بدھ 1 جون 2016 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جون۔2016ء) چیف ایگزیکٹیو ٹی ڈی اے پی کی قیاد ت میں روس کادورہ کرنے والے وفدنے جمہوریہ باشقیرستان کے نائب وزیر اعظم آئی میخامتدونوف اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ، جمہوریہ باشقیرستان کے ڈائریکٹر کے ساتھ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے دفتر میں ملاقات کی ۔ڈائریکٹر ، انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے وفد کو آگاہ کیا کہ باشقیرستان کا خطہ تیل اور گیس کے شعبے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، ریاست ٹیکسٹائل کی مصنوعات ، چمڑے ، جوتے ، پھلوں اور سبزیوں کی درآمد میں دلچسپی رکھتی ہے، اس کے علاوہ ریاست پاکستان سے حلال فوڈ خاص طور گوشت درآمد کرنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے، باشقیرستان ریاست اعلی معیار کے شہد اورفارما سوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں اچھی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیرنے تجارت بڑھانے اور درآمدو برآمد کنندگان کے درمیان کاروباری تعلقات کی ترقی میں ٹی ڈی اے پی کے کردار سے آگاہ کیا۔ چیف ایگزیکٹیو، ٹڈاپ نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی وسطی ایشیا میں اس کارواں کی کامیابی کے بعد روس میں ایک تجارتی کاروان لائے گی ۔ روس کے صدر مسٹر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ روس ہماری فوکل مارکیٹ ہے، ٹی ڈی اے پی مصنوعات اور مارکیٹ کے تنوع کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم کے وژن پر عمل پیرا ہے، ہم روس میں پاکستانی آموں کو متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،ٹی ڈی اے پی دو طرفہ تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے اور ہم روس خاص طور پر باشقیرستان اور قازان سے ایک ہائی پروفائل وفد کی توقع کر رہے ہیں۔

مذکورہ میٹنگ میں عطاء منیم شاہد ، روس میں پاکستانی مشن کے ڈپٹی ہیڈ، چیئرمین فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن وحید احمد ، چیئرمین ایف پی سی سی آئی کمیٹی برائے روس فاروق افضل اور محمد عرفان ، ڈائریکٹر یورپ ، ٹی ڈی اے پی بھی موجود تھے ۔ وحید احمدنے آگاہ کیا کہ پاکستان نے کینو اور سنتروں کے 3500 کنٹینرز برآمد کیے ہیں اور اس کے علاوہ پاکستان روس کو آلو کے سرکردہ برآمد کنندگان میں سے ایک ہے ۔

جمہوریہ باشقیرستان کے نائب وزیر اعظم آئی میخامتدونوف نے پاکستانی تاجروں کو ہر طرح سے مدد کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں وفد نے زاتونسکی مارکیٹ کا بھی دورہ کیا جو کہ گاؤں موکیسوف میں ایک بڑا ہول سیل ویئر ہاؤس اور پھل منڈی ہے ۔ وفد نے خشک کھجوروں اور تازہ پھلوں اور سبزیوں کا اعلیٰ میعار دیکھا اور اس شعبے میں ایک اچھی پیش رفت کی توقع ظاہر کی ۔

تاہم دونوں ممالک کی حکومتوں کو تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ڈیوٹی ڈھانچے اور دیگر نان ٹیرف رکاوٹوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیف ایگزیکٹیو ، ٹی ڈی اے پی نے نائب وزیر اعظم کو کہا کہ وہ تجارت سے متعلق مسائل میں مدد فراہم کرنے اور ہماری تاجر برادری کو درپیش مسائل کواجاگر کر نے کے لیے حکومت سے درخواست کریں ۔ جوائنٹ وینچر کے امکانات پر بھی تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔ ٹی ڈی اے پی روسی اور پاکستانی کاروباری افراد کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکتی ہے ۔#

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز