پاکستان کے کئی ہمسایہ ملک گوادر سی پورٹ اور سی پیک کو اپنے معاشی مفادات کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں، اس سے صرف پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا ،گوادر پورٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو اس خطے کی جامع ترقی کیلئے نا گزیر ہے

صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری محمد نواز کا گوادر اور سی پیک کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب

بدھ 8 جون 2016 20:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جون ۔2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے کئی ہمسایہ ملک گوادر سی پورٹ اور سی پیک کو اپنے معاشی مفادات کیلئے خطرہ سمجھتے ہیں حالانکہ اس سے صرف پاکستان اور چین ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا گوادر پورٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو اس خطے کی جامع ترقی کیلئے نا گزیر قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر عام حالات میں پاکستان نے سو سال میں ترقی کرنی ہے تو گوادر اور سی پیک کی وجہ سے وہ یہ اہداف صرف دس سالوں میں حاصل کرے گا وہ گز شتہ روز یہاں گوادر اور سی پیک کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے جس میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبروں کے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیرا عظم نواز شریف کی موجودہ حکومت اور پاکستان کی مسلح افواج کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ان منصوبوں کو بنانے اور ان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف خود ان منصوبے کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال دسمبر تک گوادر پورٹ فنگشنل ہو جائے گی انہوں نے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کرنے پر چین کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صرف ان منصوبوں سے چین کی معیشت میں پچاس فی صد اضافہ ہوگا جب کہ اس کے نتیجہ میں پاکستان میں ترقی کی رفتار بھی مزید تیز ہو گی انہوں نے کہا کہ بعض غیر ملکی ایجنٹ پاکستان میں کام کرنے والے گروپوں اور تنظیموں کی فنڈنگ کر رہے ہیں تاکہ اس منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے لیکن اب کوئی محب وطن پاکستان ان کے چکر میں آنے کو تیار نہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب