عالمی بنک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے آئی ڈی اے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کی منظوری دیدی

بدھ 22 جون 2016 17:28

اسلام آباد ۔ 22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جون ۔2016ء) عالمی بنک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے آئی ڈی اے ڈویلپنٹ پالیسی کریڈٹ کی منظوری دیدی۔ اس حوالہ سے فنانسنگ ایگریمنٹ پر (کل جمعرات کو دستخط کئے جائیں گے جس کے بعد عالمی بنک پاکستان کو یکمشت 500 ملین ڈالر جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق عالمی بنک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے 20 جون 2016ء کو واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے آئی ڈی اے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ ”مسابقت اور نمو پر مبنی ڈویلپمنٹ پالیسی فنانسنگ“ کی منظوری دی تھی۔

اجلاس میں ایک ارب ڈالر تک کی کمرشل فنانسنگ کیلئے آئی بی آر ڈی پالیسی پر مبنی 42 کروڑ ڈالر کی گارنٹی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ یہ معاونت موجودہ حکومت کی جانب سے تیز تر مجموعی ترقی کیلئے شروع کی گئی جواہم اقتصادی اصلاحات میں تعاون فراہم کرنے کیلئے ہے۔ اس کریڈٹ کا مقصد ملک میں کاروبار کے ماحول اور مالیاتی انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت پاکستان اس سلسلہ میں عالمی بنک کے ساتھ (آج) جمعرات کو باضابطہ فنانسنگ ایگریمنٹ کرے گی جس کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر ایک قسط میں ہی جاری کر دیئے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب