100 انڈیکس 110.09 پوائنٹس کی کمی سے 39098.79 پوائنٹس پر بند

بدھ 20 جولائی 2016 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 110.09 پوائنٹس کی کمی سے 39098.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ کریکشن اور سرمایہ کاروں اور مختلف بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کے حصول کے لئے حصص کی فروخت میں اضافے کی وجہ سے مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 110.09 پوائنٹس کی کمی سے 39098.79 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 76.56 پوائنٹس کی مندی سے 22690.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 47.53 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 71.27 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 42.31 پوائنٹس کی کمی سے 16248.60 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 90.43 پوائنٹس کی مندی سے 15999.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 35.66 پوائنٹس کی کمی سے 18229.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 23.97 روپے کے اضافے سے 1117.11 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح گندھارا انڈسٹری کے حصص کی سودے بھی 16.84 روپے کی تیزی سے 495.85 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 89.99 روپے کی مندی سے 7300 روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت بھی 23 روپے کی کمی سے 457 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سوئی نادرن گیس کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 32 لاکھ 51 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 42.26 روپے سے شروع ہو کر 43.67 روپے پر بند ہوئی جبکہ سوئی سدرن گیس کے 1 کروڑ 46 لاکھ 15 ہزار 500 حصص کے سودے 30.55 روپے سے شروع ہو کر 30.70 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 23 کروڑ 22 لاکھ 99 ہزار 930 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 14 ارب 56 کروڑ 69 لاکھ 59 ہزار 703 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل78 کھرب 38 ارب 77 کروڑ 93 لاکھ 8 ہزار 689 روپے سے کم ہو کر 78 کھرب 24 ارب 75 کروڑ 23 لاکھ 5 ہزار 964 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 134 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 6 لاکھ 78 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون