پی ایس ایکس 100 انڈیکس 171.17 پوائنٹس کی کمی سے 39615.76 پوائنٹس پر بند

بدھ 3 اگست 2016 19:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 171.17 پوائنٹس کی کمی سے 39615.76 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ کیپیٹل میں40 ارب 79 کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 350 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم 17 لاکھ 89 ہزار 360 زائد حصص کا کاروبار ہوا، تجارتی حجم میں 1 ارب 88 کروڑ 21 لاکھ 44 ہزار 436 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 171.17 پوائنٹس کی کمی سے 39615.76 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 132.07 پوائنٹس کی مندی سے 22602.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 136.11 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 264.73 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 105.26 پوائنٹس کی کمی سے 16759.99 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 248.14 پوائنٹس کی مندی سے 14756.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آل شیئر اسلامک انڈیکس 10.28 پوائنٹس کی کمی سے 18498.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 395 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 192 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 30 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 7450 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاک کے حصص کی سودے بھی 48.74 روپے کی تیزی سے 7479.99 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاک ٹوبیکو اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 57.19 روپے کی مندی سے 1098.81 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 45 روپے کی کمی سے 855 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار دیوان سیمنٹ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 19 لاکھ 63 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 17.10 روپے سے شروع ہو کر 17.01 روپے پر بند ہوئی جبکہ پاک الیکٹرون کے 1 کروڑ 40 لاکھ 39 ہزار حصص کے سودے 72.09 روپے سے شروع ہو کر 73.09 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 22 کروڑ 76 لاکھ 13 ہزار 160 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 61 کروڑ 45 لاکھ 15 ہزار 418 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل79 کھرب 44 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ 77 ہزار 14 روپے سے کم ہو کر 79 کھرب 3 ارب 69 کروڑ 36 لاکھ 40 ہزار 664 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 133 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 82 لاکھ 38 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی