معیشت اور ملک و قوم کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر ناگزیر ہے‘لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم

جمعرات 4 اگست 2016 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین راؤ خورشید علی نے کہاہے کہ معیشت کے فروغ اور ملک و قوم کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر ناگزیر ہے ۔ انہوں نے سابق چیئرمین واپڈا و ٹیکنو کریٹ شمس الملک کی جانب سے سپریم کو رٹ میں نئی درخواست دائر کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمس الملک ایک محب وطن پاکستانی ہیں جن کے دل میں ملک و قوم کیلئے درد اور محبت کا جذبہ موجود ہے انہوں نے کہاکہ پچھلے کئی سالوں سے شمس الملک ارباب اختیار اور حکمرانوں کی آنکھوں کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کی انڈسٹری کی بقاء اور قوم کو اندھیروں سے نکالنے کا واحد حل کالا باغ ڈیم ہی سے مشروط ہے لیکن کسی بھی حکومت نے یا اعلی اداروں نے انہیں کوئی مثبت جواب نہ دیا ۔

(جاری ہے)

راؤ خورشید علی نے کہا کہ حکومت دیا میر ، بھاشا ڈیم ، نیلم جہلم کی تعمیر ، سمیت نندی پور پاور پلانٹ چلانے پر زور لگا رہی ہے جبکہ نند پور پاور پلانٹ چلانے کا خرچہ کالا باغ ڈیم کی کل تعمیری لاگت سے بھی دوگنا ہے انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ سے مہنگی ترین بجلی عوام کیلئے کسی بھی عذاب سے کم نہ ہوگی کیونکہ نندی پور پاور پلانٹ سے تقریباً 40روپے فی یونٹ تک ہو گا جبکہ اگر کالا باغ ڈیم سے حاصل ہونے والی بجلی کا فی یونٹ صرف 2.50 روپے کا سٹ کرے گا،انہوں نے کہا کہ اب عوام کو فیصلہ کرلینا چاہیے کہ انہیں کالا باغ کی فوری تعمیر کیلئے نکلنا ہوگا تاکہ اپنے حال اور آنے والی نسلوں کو اندھیروں سے بچایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کی بجائے کا لا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کیلئے لانگ مارچ کریں پوری قوم ساتھ دے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی