کپاس پاکستان کی ایک انتہائی اہم فصل ہے ملکی زرمبادلہ میں 60 فیصد حصہ رکھتی ہے‘ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 17 اگست 2016 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) کپاس پاکستان کی ایک انتہائی اہم فصل ہے جو کہ ملکی زرمبادلہ میں 60 فیصد حصہ رکھتی ہے،موسمی حالات سازگار ہونے کے باعث کپاس کی فصل کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین فصل کی بہتر دیکھ بھال اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں، محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پیسٹ وارننگ ساہیوال ڈویژن کی مختلف ٹیموں نے گذشتہ روزساہیوال ، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع میں 49مقامات پرکپاس کی فصل کا معائنہ کیا اورمحکمہ کی طرف سے جاری کردہ پیسٹ سکاؤٹنگ رپورٹ کے مطابق چست تیلہ کے 13،سفید مکھی کے8، تھرپس کاایک ،ملی بگ کے 8، گلابی سنڈی کے20اور کپاس کی پتہ مروڑ وائرس کے19 ہاٹ سپاٹ مشاہدہ میں آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے ساہیوال ڈویژن کے اضلاع کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رس چوسنے والے کیڑوں اور گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کے لیے فصلکی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں ،فصل پر چست تیلہ ،سفید مکھی ، تھرپس ،ملی بگ اور گلابی سنڈی کا حملہ معاشی نقصان کی حد تک ہونے کی صورت میں محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔

بارشوں کے بعد زمین وتر آنے پر کپاس کے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں اور کپاس کی پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کی صورت میں دلبرداشتہ ہونے کی بجائے رس چوسنے والے کیڑوں کے بروقت انسداد کو یقینی بنائیں اورفصل میں نائٹروجنی کھادوں کے استعمال کے علاوہ واجزائے صغیرہ زنک ، بوران اور میگنیشیم کے ہفتہ یا عشرہ کے وقفہ سے 3سے 4سپرے کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی جاری

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

ملک کے مجموعی محصولات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کی نمو ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

چیمبر آف کامرس کی ایگروبیسڈ مائیکروانڈسٹری کیلئے کم ترین شرح سوداور آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی ..

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی