آٹے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے اور انہیں ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں،کابینہ کمیٹی اور انتظامیہ قیمتوں پر کڑی نظر رکھے،ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس سے خطاب

بدھ 7 ستمبر 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ محکمے اس ضمن میں اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

وہ بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور انہیں مستحکم رکھنے کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عوام کا مفادبے حد عزیز ہے اور انہیں اشیائے صرف کی مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے عیدالاضحی سے قبل مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور محکمہ خوراک اور صنعت قیمتوں میں استحکام کیلئے اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول اور انتظامیہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے اور تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی اوز اپنے اپنے اضلاع میں اس ضمن میں موثر اقدامات کریں۔ انہوں نے گندم کے اجراء کی پالیسی مرتب کرنے کیلئے موثر اور جامع حکمت عملی وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں قائم مقام سیکرٹری خوراک نے گندم اور آٹے جبکہ سیکرٹری صنعت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سٹاک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ، ڈاکٹر فرخ جاوید، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان کے علاوہ اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی