حکومت سی پیک کی سیکیورٹی کے نام پر بجلی مزید مہنگی نہ کرے ، پیاف فاؤنڈرز الائنس

بدھ 7 ستمبر 2016 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 ستمبر ۔2016ء ) پیاف فاؤنڈرز الائنس کی لا ہور چیمبر کے لئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔الائنس کی حمایت میں کامیابیوں کا سلسہ جاری ہے گزشستہ روز پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے قائدین محمد علی میاںِ ، شیخ آصف، ناصر سعید، میاں زاہد جاوید، عرفان اقبال شیخ، وقار احمد میاں کے ہمراہ فیروزپور روڈ ،عابد مارکیٹ اور منٹگمری روڈ کاکامیاب دورہ کیا اورمارکیٹ کے تمام تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔

چیئرمین فیروزپور روڈ بورڈ چوہدری محبوب علی سرکی، دیگر عہدیداران بشمول حاجی محمد ادریس، طاہر محمود بھٹی ، خادم حسین عمران یونس، سید وقاص ودیگر نے تمام امیدواران اور پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قائدین کا پر جوش استقبال کیا اور اعلان کیا کہ فیروزپور روڈ بورڈ کے تمام عہدیداران و ممبران تنظیمیں لاہور چیمبر الیکشن کے سلسلے میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ساتھ ہیں انھوں نے کہا کہ چونکہ الائنس کے قائدین مسائل کو سمجھتے ہیں اور مسائل کو حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں اس لئے ہم الائنس کے امیدواران کو ایک مرتبہ پھر لاہور چیمبر الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔

(جاری ہے)

پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قائدین محمد علی میاں، ناصر سعید نے الائنس کی حمایت کرنے پر فیروزپور روڈ کے تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انھوں نے حکومت کی جانب سے سی پیک کے ہر پراجیکٹ کی لاگت ایک فیصد 25سال کیلئے70پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جبکہ بین الاقوامی سطح پر فرنس آئل اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باعث بجلی کی قیمتوں میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جانی چاہیے تھی لیکن حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات میں جی ایس ٹی کی شرح میں مزید اضافہ کرکے ذرائع آمدورفت کی مد میں صنعتکاروں پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی بڑھتی قیمتوں کے باعثپہلے ہی ملکی برآمدات میں کمی ہورہی ہے اس لیے بجلی کی قیمتوں میں غیر ضروری مزیداضافہ نہ کیا جائے ورنہ ملکی معیشت پر اس کے بدترین اثرات مرتب ہونگے۔انھوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس کی تیرہ سالہ کامیابی اس کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قبل ازیں ایسوسی ایٹ امیدواران نے اپنے قائدین عرفان اقبال شیخ ،محمد علی میاں اور ناصر سعید کی قیاد ت میں عابد مارکیٹ مزنگ، ٹمپل روڈ،منٹگمری مارکیٹ کا کامیاب دورہ کیا جبکہ کارپوریٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے قائدین میاں مصباح الرحمان اور میاں شفقت علی کی قیادت میں قائداعظم انڈسٹیریل ایریا کا کامیاب دورہ کیا۔

پیاف فاؤنڈرز الائنس کے سینئر راہنماؤں اوریشوسی ایٹ کلاس کے امیدواران کے اعزاز میں گزشستہ روز ہر مارکیٹ نے پرتپاک استقبال کیا۔ آل پاکستان آٹو ایئرکنڈیشن اسوسی ایشن مزنگ، عابد مارکیٹ اور منٹگمری روڈ سے تمام تاجران کی طرف سے پیاف فاؤنڈرز الائنس کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے