اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا الیکشن فاؤنڈر گروپ نے بھاری اکثریت سے جیت لیا

فاؤنڈر گروپ کی کامیابی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوئی ہے، خالد جاوید

ہفتہ 17 ستمبر 2016 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17ستمبر ۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ الیکشن کا انعقاد ہوا پولنگ صبح:30 9 بجے سے شام 5 بجے تک بڑے پر امن ماحول میں ہوئی۔ ناصر خان چیف الیکشن کمشنر، محمد حسین اور عبدالغفار چوہدری نے بطور ممبران الیکشن کمیشن فرائض ادا کئے جبکہ زبیراحمد ملک نے ریٹرننگ افسر اور عمر منہاس نے پولنگ افسر کے فرائض سرانجام دیئے۔

انتخابی نتائج کے مطابق فاؤنڈر گروپ سے تعلق رکھنے والے امیدواران خالد اقبال ملک، نثار مرزا، محمدفہیم خان، راجہ عبدالمجید، خرم مجید اور شیراز صدیقی بھاری اکثریت سے کامیاب قرارپائے ۔ اس موقع پر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے نعرے بازی کی اور فاؤنڈر گروپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ممبران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر خالد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران نے آج فاؤنڈر گروپ کے امیدواران کو کامیاب کر کے جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر شکر گزارہوں اور رابطہ مہم کے دوران مختلف مارکیٹوں اور اجلاس میں ممبران نے جو تجاویز دی تھیں ان کوفاؤنڈر گروپ نے اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے جس پرعمل در آمد کرانے کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ آج ممبران نے منفی سوچ رکھنے والے عناصر کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی کامیابی اس کی اعلیٰ کارکردگی اور منشور کی وجہ سے ہوئی ہے امید ہے کہ تاجر برادری کے مفاد میں کامیاب ہونے والے امیدواران کام کریں گے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم، نائب صدر ظفر بختاوری، صدر آئی سی سی آئی عاطف اکرام، سابق صدور اعجاز عباسی، زبیر احمد ملک، میاں اکرم فرید، ناصر قریشی، میاں شوکت مسعود، طارق صادق، سنیئر نائب صدر شیخ پرویز احمد، نائب صدر شیخ عبدالوحید اور مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران ، کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سہیل ملک، آئی سی سی آئی کے سابق سنیئر نائب صدر خالد محمود چوہدری، شکیل منیر، امین پیرزادہ، عباس ہاشمی، خالد ملک، مرکزی انجمن تاجراں پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، اشفاق چٹھہ، چوہدری وسیم، عادل انیس ، نوید ملک، طاہر ایوب ، ناصر محمود، سعید بھٹی اور میاں خالد محمود نے بھی جیتنے والے امیدواران کو مبارک باد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی