پاک بھارت کشیدگی کے اثرات سے سی پیک کو محفوظ رکھا جائے، سی پیک کے فوائد شمار کرنا ناممکن ہے، جلد پورا کیا جائے، میاں زاہد حسین

جمعہ 7 اکتوبر 2016 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے اثرات سے سی پیک کو محفوظ رکھا جائے۔اس منصوبے کے فوائد شمار کرنا مشکل ہے اسلیئے اسکی تکمیل میں حائل رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں۔

اس منصوبے میں مقامی کمپنیوں کو شرکت کا بھرپور موقع دیا جائے تاکہ ملک میں صنعتی پھیلاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ سی پیک کے فوائد کوا سٹیل، سیمنٹ اور فائینینشل سیکٹر تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ اس میں زیادہ سے زیادہ شعبوں کو شمولیت کا موقع دیا جائے تاکہ محاصل اور روزگار کی صورتحال بھی بہتر ہو سکے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کنسٹرکشن انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری کرے تاکہ منصوبے کی ضروریات کے مطابق لوہا، سیمنٹ وغیرہ وافر دستیاب ہو۔

اسکے علاوہ فنانشل سیکٹر کی استعداد بھی بڑھائی جائے تاکہ اس منصوبے کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ اس منصوبے سے لاکھوں آسامیوں کے علاوہ مجموعی قومی پیداوار میں دو سے ڈھائی فیصد تک اضافہ ہو گا اسلیئے اسے کامیاب کرنے کیلیئے ہر ممکن کوشش کی جائے جبکہ تمام سازشوں کا مقابلہ کیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ راہداری کے بارے میں شکوک و شبہات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور اسے ایک صوبے کے بجائے پاکستان کا منصوبہ سمجھا جائے۔

اس منصوبے سے پاکستان تجارت کی علاقائی منڈی بن جائے گا جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔سی پیک میں کشادہ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ شامل ہیں جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ ملک کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔گوادرمیں فری ٹریڈ زون، اسپیشل اکنامک زون، کوسٹل ہائی وے اور بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی