پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے رہے ٬ سرمایہ کاروں کے 57ارب52کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے

منگل 18 اکتوبر 2016 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دورے روز منگل کوبھی مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔تین بالائی حد گھٹ جانے سے کے ایس ای انڈیکس 40900پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی57ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کاحجم84کھرب سے کم ہوکر83کھرب روپے پرآگیا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں2نومبر کودھرنے کی کال نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے جس کے سبب وہ مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں دوسری جانب مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بعض اسٹاکٹس میں فروخت کا دبائو بھی دیکھا جا رہا ہے اسی وجہ سے آج کاروبار کے دن مارکیٹ گذشتہ دن کی نسبت ایک پوائنٹ بھی اوپر نہیں گئی بلکہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40760پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا ۔

(جاری ہے)

منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں328.50پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس41282.72پوائنٹس سے کم ہو کر40954.22پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس217.10پوائنٹس کی کمی سے 22287.04پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس28452.70پوائنٹس سے گھٹ کر28266.45پوائنٹس پربندہوا۔منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں57ارب52کروڑ19لاکھ27ہزار441روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم84کھرب23ارب39کروڑ39لاکھ69ہزار839روپے سے کم ہوکر83کھرب65ارب87کروڑ20لاکھ42ہزار398روپے رہ گیا۔

منگل کومارکیٹ میں38کروڑ28لاکھ19ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز37کروڑ86لاکھ91ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز مجموعی طورپر451کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی137کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ٬291میںکمی اور23کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب5کروڑ20لاکھ٬ٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈ1کروڑ89لاکھ٬نیمرریسنس 1کروڑ80لاکھ٬ٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ68لاکھ اورجہانگیرصدیق کمپنی1کروڑ50لاکھ حصص کے سودوںسے سرفہرست رہے۔قیمتوںمیںاتارچڑھائوکے اعتبارسے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں65.62روپے اورسیفائر ٹیکسٹائل کے بھائومیں46.53روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں198روپے اورہینوپاک موٹرکے بھائومیں61.68روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..