پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں کی پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

منگل 29 نومبر 2016 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج کو دنیا بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہ دنیا کی بہترین فوج سمجھتی جاتی ہے۔پوری قوم کو پاک افواج پر فخر ہے۔منگل کو جاری مشترکہ بیان میں پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین متہاب الدین چاولہ ،ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں پی بی جی اور بی ایم پی کے مشترکہ صدارتی امیدوار عبدالرحیم جانو ،یحییٰ پولانی، عبدالوحید شاہ، فیق سلمان، شاہ نوازاشتیاق اور دیگرنے کہاکہ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک پروفیشنل سولجر ہیں اور ان کے تقرر سے ہر پاکستانی سمجھتا ہے کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد پاک فوج کے پیشہ وارانہ معیار میں مزید اضافہ ہوگا۔ قوم پرامید ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ آپریشن ضرب عضب اورکراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور اپنے تجربہ کو بروئے لاتے ہوئے ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلائیں گے۔انہوںنے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پر خدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور بھارت کی جانب سے جاری حالیہ شرانگیزی کے بعد ان کا تقرر بھارت کے لیے ایک پیغام ہے۔

جنرل باجوہ کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی اور ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں کامیاب ہوگی۔بزنس مین گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف راحیل شریف نے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں ان کو قوم تادیر یاد رکھے گی۔

جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے امیج کو بہتر بنایا اور پوری دنیا سے اس بات کا اعتراف کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار ہراول دستہ کا رہا۔انہوںنے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے پیشرو کی پالیسیوں میں مزید بہتری لائیں گے۔پاکستان سمیت خطے کے امن و استحکا م کے قیام میں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا منصب سنبھالنے پر جنرل زبیر محمود حیات کو بھی مبارک باد دی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے