پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اختتام ہفتہ تک ہر روز ایک نیا ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری رہا

مجموعی طورپرتیزی کے رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس حد کے اضافے سے 46500پوائنٹس کی سطح پر بندہو کر ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا پورے ہفتے کے دوران 2کھرب سے زائدروپے کے اضافے سے حجم93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،حجم میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، اوسطاً روزانہ 35 کروڑ 76 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:18

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اختتام ہفتہ تک ہر روز ایک نیا ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری رہا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے ہر روز ایک نیا ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری رہا اور مجموعی طورپرتیزی کے رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس حد کے اضافے سے 46500پوائنٹس کی سطح پر بندہو کر ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ،پورے ہفتے کے دوران 2کھرب سے زائدروپے کے اضافے سے سرمائے کاحجم93کھرب روپے سے تجاوز کر گیا تاہم کاروباری حجم میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، اوسطاً روزانہ 35 کروڑ 76 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کاآغازتیزی کے ساتھ ہوااورمسلسل کاروباری تیزی سبب انڈیکس میں1193.30پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میںآیا۔ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ، جس کے باعث دسمبر کے دوران اب تک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں 12 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 23 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے شئیرز فروخت کیے،، جبکہ اس دوران غیر ملکیوں کی طرف سے 11 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کے شیئرز خریدے گئے۔گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ میں تیزی آنے سے ایک موقع پرانڈیکس46635پوائنٹس کی بلندترین سطح پرجا پہنچا تھاجبکہ منافع خوری کا عنصر غالب آنے سے انڈیکس45300پوائنٹس نچلی سطح پربھی دیکھا گیا۔

ہفتہ وارپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس پوائنٹس 12بالائی حدعبورکرنے میں کامیاب رہااوربارہ ربیع الاول کی سرکاری تعطیل کے باعث4کاروباری دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں1193.30پوائنٹس کااضافہ یکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس45387.23پوائنٹس سے بڑھ کر46584.53پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس736.43پوائنٹس کے اضافے سی25183.86پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس31119.40پوائنٹس سے بڑھ کر31732.59پوائنٹس پربندہوا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب5ارب85کروڑ13لاکھ75ہزار970روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کامجموعی حجم91کھرب26ارب95کروڑ73لاکھ94ہزار484روپے سے بڑھ کر93کھرب2ارب74کروڑ75لاکھ94ہزار743روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک ماکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ38کروڑ30لاکھ46ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو21ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم سے کاروباری لین دین34کروڑ4لاکھ42ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹرنڈنگ ویلیو18ارب روپے تک محدودرہی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر1657کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی746کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںاضافہ،831میںاور80کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے عائشہ اسٹیل مل،پاک انٹرنیشنل بلک،بینک آف پنجاب،آئل اینڈگیس ڈیولپمنٹ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ،ڈولمین سٹی رائٹ،سوئی نادرن گیس کمپنی،انگروپولیمر،پاورسیمنٹ لمیٹڈ،فیصل بینک اورکے الیکٹرک لمیٹڈ سرفہرست ہے۔ #

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..