سام سنگ کیو ایل ای ڈی ٹی وی سیریز کے نئے ٹی وی Q9,Q8اور Q7متعارف کرانے کا اعلان

منگل 10 جنوری 2017 19:39

سام سنگ کیو ایل ای ڈی ٹی وی سیریز کے نئے ٹی وی Q9,Q8اور Q7متعارف کرانے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے نیواڈا لاس اینجلس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرانکس شو2017میں کیو ایل ای ڈی ٹی وی سیریز کے نئے ٹی وی Q9,Q8اور Q7متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے ۔اس موقع پر سام سنگ الیکٹرانکس ویوژل ڈسپلے بزنس کے پریذیڈنٹ HyunSuk Kim کا کہنا تھا کہ r />کیو ایل ای ڈی ٹی وی کے ساتھ سال2017ویوژ ل انڈسٹری میں تبدیلی کیلئے اہم ثابت ہوگا ،ہم صارفین کوکیو ایل ای ڈی ٹی وی کے ساتھ اسکرین پر بہترین تصویر کی فراہمی کا یقین دلاتے ہیں ،ہم گزشتہ کئی برسوں سے صارفین کیلئے ٹی وی انڈسٹری میں مثبت تبدیلیوں کے سرخیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سام سنگ کیو ایل ای ڈی ٹی وی پہلے سے زیادہ تصویر کی بہترین کوالٹی کے حامل ہیں،سام سنگ نے کیو ایل ای ڈی ٹی وی سیریز کے ٹی وی کی کلر پرفارمنس میں اضافہ کیا ہے ،اس کے DCI-P3 کلر اسپیس انتہائی مناسب ڈسپلے فراہم کرتے ہیں،یہ سیریز 100فیصد کلر والیم ری پراڈکشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیںجس کا مطلب یہ ہے کہ برائٹنس کی کسی بھی سطح پر یہ ٹی وی تمام رنگوں کے اظہار کی صلاحیت رکھتے ہیںاور یہ صلاحیت روایتی 2Dکلر اسپیس ماڈل میں نہیں ہوتی ،سام سنگ کی جانب سے new metal Quantum Dot materia ٹیکنالوجی اپنانے سے اس ٹی وی سیریز میں یہ صلاحیت آئی ہے،سام سنے نے یہ سیریز متعارف کرکے صارفین کے درد و پریشانی میں بھی کمی کی ہے ،سام سنگ الیکٹرانکس امریکا کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے کنزیومر الیکٹرانکس مارکیٹنگ Dave Das کا کہنا ہے کہکیو ایل ای ڈی ٹی وی سیریز میں کیبل کلیٹراور دیگر لوازمات ٹی وی کے نیچے دیئے گئے ہیں ،ان ٹی وی کو ڈیزائن کرتے وقت سنگل شفاف Invisible Connection کیبل فراہم کی گئی ہے ،سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک سام سنگ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا اسمارٹ ترین ٹی وی ہے اور سال 2017کے دوران بھی سام سنگ صارفین کیلئے جدید ترین اور نئے دور سے ہم آہنگ اسمارٹ ٹی وی کے تجربے سے روشناس کرانے کیلئے مصروف عمل رہے گا،سام سنگ نے کنزیو مر الیکٹرانکس شو میں دو نئی اسمارٹ ٹی وی سروسز بھی متعارف کرنے کا اعلان کیا ،اسپورٹس سروس میں صارفین کو انکے پسندیدہ کھیلوں اور آنے والے مقابلوں سے آگاہ رکھے گا جبکہ میوزک سروس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ گانوں سے محظوظ ہوسکیں گے،کنزیو مر الیکٹرانکس شو میں دنیا بھر سے آئے ہوئی200سے زائد صحافیوں نے سام سنگ کیو ایل ای ڈی ٹی وی سیریز کی تعارفی تقریب میں شرکت کی جبکہ شو میں شریک لوگوں نے بھی سام سنگ کی اس نئی پراڈکٹ کی بے حد تعریف کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ