پاکستان کا عالمی بنک اورایشین انفرا سٹراکچرانوسٹمنٹ بنک کیساتھ تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں 720ملین ڈالر کے تعاون کامعاہدہ

عالمی بنک اور ایشین ڈولپمنٹ انفرا سٹراکچر بنک کی جانب سے حکومت کی پائیدار معا شی ترقی کے حوالے سے کو ششوں پر معاونت فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں،حکومت نے معاشی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے اور حکومت توانائی ،انفرا سٹر یکچر اور سماجی تحفظ کے لئے بڑے پیما نے پر سرمایہ کا ری کر رہی ہے،حکومتی کو ششو ں کے نتائج سامنے آ نا شرو ع ہو گئے ہیں،حکومتی کو ششوں کی بدولت حکومت نے بڑی حد تک توانائی کے بحران پر قا بو پا لیا ہے ،گھریلو صارفین کے لئے لو ڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے ، صنعتوں بلا تعطل بجلی کی فراہمی جا ری ہے،مستقبل میں توانائی کی ضروریات کے پیش نظر حکومت بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کررہی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا تقریب سے خطاب

بدھ 18 جنوری 2017 20:49

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان کے عالمی بنک اورایشین انفرا سٹراکچرانوسٹمنٹ (اے آئی آئی بی) بنک کیساتھ720ملین ڈالر معاہدہ طے پاگیا،عالمی بینک اور اے آئی آئی بی تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے میں تعاون کریں گے اور معاہدے کے تحت پن بجلی ،گورننس اور پالیسی سیکٹرز کے منصوبو ں کو سپورٹ فراہم کی جا ئے گی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی بنک اور ایشین ڈویلپمنٹ انفرا سٹرکچر بنک کی جانب سے حکومت کی پائیدار معا شی ترقی کے حوالے سے کو ششوں پر معاونت فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں،حکومت نے معاشی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے اور حکومت توانائی ،انفرا سٹر یکچر اور سماجی تحفظ کے لئے بڑے پیما نے پر سرمایہ کا ری کر رہی ہے،حکومتی کو ششو ں کے نتائج سامنے آ نا شرو ع ہو گئے ہیں،حکومتی کو ششوں کی بدولت حکومت نے بڑی حد تک توانائی کے بحران پر قا بو پا لیا ہے اور گھریلو صارفین کے لئے لو ڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے جبکہ صنعتوں بلا تعطل بجلی کی فراہمی جا ری ہے،مستقبل میں توانائی کی ضروریات کے پیش نظر حکومت بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان،عالمی بنک اورایشین انفرا سٹریکچرانوسٹمنٹ بنک کے درمیان 720ملین ڈالر کے معاہدے پر عالمی بنک، اے آئی آئی بی اور فنانس ڈویژن کے نمائندوں نے دستخط کیے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے،عالمی بنک390ملین ڈالر اور اے آئی آئی بی 300ملین ڈالر فراہم کرے گا،معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ عالمی بنک اور اے آئی آئی بی مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

اس موقع پر نمائندہ اے آئی آئی بی نے کہا کہ منصوبے میں شرکت پر خوشی ہے،معاہدے پر دستخط پر پاکستان اور عالمی بنک بھی مبارکباد کا مستحق ہے،منصوبے سے توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔اس موقع پر نمائندہ عالمی بینک نے کہاکہ توانائی بحران پر قابو پانے کا منصوبہ خوش آئند ہے،پاکستان میںمنصوبوں میں شفافیت کے عمل کو سراہتے ہیں۔(و خ )

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..