پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے، تارچڑھائو کے بعد تیزی

کے ایس ای 100 انڈیکس 698.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49455.86 پوائنٹس پر بند

بدھ 1 فروری 2017 20:40

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے، تارچڑھائو کے بعد تیزی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روزاتارچڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 698.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49455.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 26 ارب 41 کروڑ 68 لاکھ 85 ہزار 566 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 92 لاکھ 78 ہزار 950 حصص کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 60 لاکھ 98 ہزار 429 روپے کا اضافہ رونماء ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں گذشتہ دو دن کی مندی سے کاروبار حصص نے نجات حاصل کرلی اور بدھ کو شیئرز مارکیٹ کی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر49 ہزار پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں، توانائی، اسٹیل، کیمیکل، بینکنگ، گیس اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔

اسٹاک مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایس ای سی پی کی جانب سے بروکرز پر لگائی جانیوالی پابندیاں ختم ہونے کے قریب ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کار ایک بار پھر مارکیٹ میں متحرک ہو گئے ہیںاور آئندہ دنوں میں مارکیٹ میں بہتری کے امکانات بھی روشن ہیں اس صورتحا ل میں مارکیٹ کا اگلا ہدف 54 ہزار پوائنٹس ہو سکتا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48800، 48900، 49000، 49100، 49200، 49300 اور 49400 پوائنٹس کی 7 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 698.19 پوائنٹس کے اضافے سے 49455.86 پوائنٹس تک جاپہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 352.58 پوائنٹس کی تیزی سے 26655.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 431.28 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1487.47 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 141.32 پوائنٹس کے اضافے سے 20240.38 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 44.22 پوائنٹس کی تیزی سے 18012.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 379.43 پوائنٹس کے اضافے سے 23583.55 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 417 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 311 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 89 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 205 روپے کے اضافے سے 4311 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی سودے بھی 136.97 روپے کی تیزی سے 7637 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سانوفیل ایونٹس اور سیمینز پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت 48.50 روپے کی مندی سے 2331.50 روپے اور سیمینز پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 39.64 روپے کی کمی سے 938.93 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 6 کروڑ 86 لاکھ 99 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 10.52 روپے سے شروع ہو کر 10.28 روپے پر بند ہوئی جبکہ دوست اسٹیل لمیٹڈ کے 1 کروڑ 92 لاکھ 51 ہزار 500 حصص کے سودے 13.40 روپے سے شروع ہو کر 14.13 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 35 کروڑ 61 لاکھ 36 ہزار 400 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 34 کروڑ 67 لاکھ 13 ہزار 215 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 97 کھرب 27 ارب 73 کروڑ 3 لاکھ 6 ہزار 538 روپے سے بڑھ کر 98 کھرب 54 ارب 14 کروڑ 71 لاکھ 92 ہزار 104 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 125 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 93 لاکھ 55 ہزار 550 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا