آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس افسران اور اہلکاورں کی شہادت کے واقعات کا اشارہ ایم کیوایم کی طرف ہے تو اسے یکسر مسترد کرتے ہیں ، فیصل سبزواری

کل وقتی وزیرداخلہ کو صوبہ سندھ میں تعینات کیاجائے ، شہریوں کو پولیس کے محکمے پر نہ چھوڑا یاجائے، پولیس غیر سیاسی ہونی چاہئے ،فیصل سبزواری کی پریس کانفرنس

جمعہ 10 فروری 2017 21:23

آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس افسران اور اہلکاورں کی شہادت کے واقعات کا اشارہ ایم کیوایم کی طرف ہے تو اسے یکسر مسترد کرتے ہیں ، فیصل سبزواری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی حالیہ تقریر میں 95ء اور96ء کے کراچی آپریشن میں سرکردہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے واقعات میں ایم کیوایم کے ملوث ہونے کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں مطالبہ کیا کہ شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کے قاتلوں کو پکڑا جائے اور دنیا کے سامنے لایاجائے ۔

انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ کو یہ بات بھی پیش نظر رکھنی چاہئے کہ سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے بھی ٹی وی پر اعتراف کیا ہے کہ 1995ء کا نصیر اللہ بابر کا آپریشن ایک زبا ن بولنے والوں کیخلاف تھا ، 5دسمبر 96ء کو بے نظیر بھٹو کی حکومت کو جب فاروق لغاری نے برطرف کیا تو اس کا بنیادی نکتہ کراچی میں ماورائے عدالت ہلاکتیں ہی تھابعد ازاں عدالت عظمی نے فاروق لغاری کی چارج شیٹ کو درست قرار دیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کے روز ایم کیوایم (پاکستان ) کے عارضی مرکز واقع پی آئی بی کالونی میں رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی میںایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان کی ماورائے عدالت ہلاکتیں ہوئیں ہیں ، ایم کیو ایم سے وابستگی کی بنیاد د پربغیر کسی مقدمے کے کارکنان کو آبادیوں کے محاصرے کرکے گرفتار کیا گیاجو دنیا کے سامنے ہے،تاریخ کو احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا چاہئے ،ایم کیو ایم اورنگی ٹائون کے کارکن وسیم راجہ کو اے ڈی خواجہ صاحب کی حالیہ تقرری کے دوران ہی پولیس نے گرفتار کیا اور ایک تھانے سے دوسرے تھانے لیجایا گیا اور اس کے بعد تشدد زدہ لاش تھانے سے ملی ، اس کے خلاف ہم نے دھرنا دیا ، ایک آدھ پولیس اہلکارکومعطل کردیا گیا اور کارکن کے غریب اہل خانہ کو پولیس کی طرف سے سیٹل منٹ پر آمادہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ لیاری میں ایس ایچ او شہید کئے گئے لیکن کراچی پولیس لیاری کے گینگسٹر کے ہاتھوں کھیلتی رہی ہے ، گینگسٹر پولیس کی موبائلوں میں مخالفین کو پکڑکر لاتے رہے اور ان کے سروں سے فٹ بال کھیلتے رہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس غیر سیاسی ہونی چاہئے ،اگر ایم کیوایم نے یہ جرم کیا ہے توایسے تمام پولیس افسران کو بر طرف کردیاجائے ،لیکن دنیا جانتی ہے کہ براہِ راست ڈی ایس پی کس نے بھرتی کیئے ہیں ، جب پیپلز پارٹی کے نثار مورائی کے گھر سے اسلحہ نکلا ہو کہا جاتا ہے کہ خالی کچرا کنڈی سے ملا ، نامی گرامی گینگسٹر کی سرپرستی سابق وزیراعلیٰ کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے پولیس سے درخواست ہے کہ پولیس کو معصوم شہریوں کیلئے خوف کا باعث نہیں ہونا چاہئے ، اورنگی ٹائون جیسی دیگر غریب آبادیوں سے پچا س پچاس ہزار کی رشوت لیکر چھوڑنے کامذموم کاروباربند کیا جائے ، پولیس کوذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے ، ایم کیوایم کی صفوںمیں اگر کوئی لاقانونیت میں ملوث ہے تو اسے پولیس ضرور گرفتار کرے ، اس کے خلاف مقدمہ چلایاجائے لیکن قانون کانفاذ قانون کے دائرے میں رہ کر کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے لئے حکومت کہتی ہے کہ ٹارگٹ کلنگ ختم ہوگئی ہے لیکن کراچی کے شہریوں کوکراچی کی سڑکوں پر نشانہ بنایاجارہا ہے ، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، ڈرائیورزحضرات کو کس نے لائسنس دیا ہے ، منی بسوں کی کون فٹنس جاری کرتا ہے ، منی بسوں کے مالکان اور پولیس کے درمیان پارٹنر شپ ہے ۔ کراچی میں گاڑیوں کو شہریوں کے اوپر چڑھنے اور موت کا رقص کرنے کی آزادی ہے ، شہر کی سڑکیں نہ بنا کر کراچی کے شہریوں کو پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جاتی رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ شہر میں سڑکیں بنانے کے نام پر جو کیا جارہاہے وہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سراسر ظلم ہے ، جن ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر ز درج ہوتی ہے ان کے مالکان تک پہنچا جائے اور کراچی کے شہریوں کو ریلیف دیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک لیڈر ایک ، دو سال بعد آتے ہیں کراچی کا دورہ کرنے کیلئے اور آگ لگانے والے بیانات دیتے ہیں ،عمران خان کے مہاجر اور کراچی دشمن بیانات سے کراچی کو فتح کرنے کی بو آتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کچھ صاحبان پشاور جاکر یہ فرماتے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان اور لندن ایک ہیں، ایم کیوایم پاکستان کی کسی کے ساتھ دشمنی کی پالیسی ہے اورنہ ہم دشمنی کی سیاست کریں گے ، اگر کوئی چاہتا ہے کہ ہم گالی گفتار کی زبان استعمال کریں تو ایسا ہم نہیں کریں گے ، تقسیم کی سیاست کو فروغ نہیں دیں گے ، ایم کیوایم لندن سے ہماری راہیں اور پالیسی بھی الگ ہیں ، ہم مثبت پالیسی کو فروغ دیتے رہیںگے ، مہاجروں نے جو اعتماد ہمیں دیا ہے اسے نہیں ٹھکرائیں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ کل وقتی وزیرداخلہ کو صوبہ سندھ میں تعینات کیاجائے ، شہریوں کو پولیس کے محکمے کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے ، ایسے وزیرداخلہ کو تعینات کیا جائے جنہیں لوگوں کا درد ہو ، جو متعصب افسران کو پوسٹنگ سے ہٹائیں ۔ فیصل سبزواری نے آئی جی سندھ سے دوبارہ درخواست کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی بعض آبادیوں میں باقاعدہ پالیسی کے تحت ایم کیوایم کے کارکنان کو تنگ کیاجارہا ہے ،کارکنان کو گرفتار کرکے پیسے بنانے کی مشین سمجھ لیا گیا ہے ، اس صورتحال پر قابو پانے کی ذمہ داری بھی سندھ پولیس کے افسر ان کی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین