پیڈا ویب سائٹ پر کسانوں کی سہولت کیلئے اردو میں معلومات مہیا کی جائیں گی، وزیر آبپاشی

جمعرات 23 فروری 2017 17:47

پیڈا ویب سائٹ پر کسانوں کی سہولت کیلئے اردو میں معلومات مہیا کی جائیں گی، وزیر آبپاشی
لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے ہدایت کی ہے کہ کسان برادری کی رہنمائی کیلئے ضروری معلومات اردو زبان میں محکمانہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں،انہوں نے جنرل مینجر پیڈا کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے، یہ کمیٹی ضروری معلومات کا آسان اردو میں ترجمہ کریگی،وہ اپنے دفتر میں کسانوں کی نہری نظام میں عملی شمولیت کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں جنرل مینجر پیڈا محمد اجمل میاں ، ڈپٹی جنرل مینجر (سوشل موبلائزیشن) سید شائق حسین عابدی اور ڈپٹی جنرل مینجر (فنانس) ناصر اقبال کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک تھے، اجلاس میں صوبائی وزیر کو ادارہ جاتی اصلاحات پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا گیا، اس موقع پرصوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ شادی خیل نے کہا کہ کسان برادری زرعی معیشت میں کلیدی کردار کی حامل ہے، اس حوالے سے یہ بات اشد ضروری ہے کہ کسانوں کو زرعی و نہری شعبہ کے بارے میں ضروری معلومات بروقت مہیا کی جائیں،اس کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری قوانین سے بھی باخبر رکھا جائیگا،اس طرح کسان زیادہ فعال انداز سے زرعی پیدا وار کے اضافہ میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے، اس تناظر میں پیڈا کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسان تنظیموں کی کپیسٹی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ضروری معلومات باقاعدگی سے مہیا کی جائیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیڈا کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے کسانوں کو آگاہی کا عمل مزید مہمیز پکڑے گا اور اردو زبان میں ضروری معلومات ملنے سے کسان نہری شعبہ کی اصلاحات کی کامیابی میں مزید موثر کردار ادا کر سکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ