سستی لیبر اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان جاپان کے سرمایہ کاروں کی اگلی منزل ہو سکتا ہے

پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری کسٹونوری آشیدہ کا اسلام آباد چیمبر کے دورہ کے موقع پر خطاب

پیر 27 فروری 2017 19:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری اور ہیڈ برائے پبلک افیئرز اور کلچرل افیئرز کسٹونوری آشیدہ نے کہا ہے کہ سستی لیبر کاسٹ اور کاروبار کیلئے ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی وجہ سے پاکستان جاپان کے سرمایہ کاروں کیلئے ان کی اگلی منزل ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے والی جاپان کی کمپنیاں کافی مطمئن ہیں اور اگر پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے تو جاپان کی مزید کمپنیاں پاکستان آ سکتی ہیں۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدہ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہونا چاہئے کیونکہ اگر صرف ایک ملک ایسے معاہدہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے گا تو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سی پیک پاکستان اور جاپان دونوں کیلئے فائدہ مند ہوا تو جاپان اس منصوبے میں شرکت کیلئے تیار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آم جاپان کے عوام میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ جاپان کی مارکیٹ کا اچھی طرح مطالعہ کریں اور اس کو سمجھ کر تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔

کسٹونوری آشیدہ نے کہا کہ پاکستان کے اہم ایئرپورٹس پر چہرے کو پہچاننے والا سسٹم نصب کرنے کیلئے جاپان پاکستان کو 453ملین روپے کی امداد دے گا تاکہ ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 65ویں برسی منانے کیلئے تیاریاں جا ری ہیں جن کے تحت کئی کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر جاپان کے طلبا کا پاکستان کا دورہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور وہ کچھ روز پاکستان کے کسی گھر میں بھی رہیں گے تا کہ وہ پاکستان کے کلچر اور ثقافت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان عمدہ سیاسی تعلقات قائم ہیں جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر توجہ دی جائے۔

انہوںنے کہا کہ جاپان کی کئی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاروبار کر رہی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ جاپان کی مزید کمپنیاں پاکستان مین سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے مواقع تلاش کرنے پر توجہ دیں کیونکہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طلبا جاپان کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ جاپان کے طلباء بھی باقاعدگی کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا کریں جس سے ایک دوسرے کے کلچر اور مارکیٹ کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور کاروباری تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر ایوب نے اس بات پرزور دیا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھائے کیونکہ دونوں ممالک اس شعبے میں کاروبار کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ سید ندیم منصور، راجہ عبدالمجید، سعید احمد بھٹی، نوید ملک، ناصرہ علی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ