ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات 2017کی تیاریاں مکمل کر لیں

پہلے مرحلے میں 28مارچ سے 14اپریل تک جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات ہوں گے دوسرے مرحلے میں 15اپریل سے 3مئی تک سائنس گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات لئے جائیں گے یہ فیصلہ سندھ بھر کی طرح کراچی میں شروع ہونے والی مردم شماری میں اساتذہ کرام کی فرضِ منصبی انجام دینے کے باعث کیا گیا ہے، چیئرمین میٹرک بورڈ ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹس کی بروقت فراہمی کیلئے پہلی مرتبہ 5 حب سینٹر قائم کئے گئے ہیں، میٹرک بورڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 28مارچ 2017 کے مطابق سالانہ امتحانات کروانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ میٹرک بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈمٹ کارڈ اور ڈیٹ شیٹ کی مقررہ وقت پر فراہمی کیلئے پانچ حب سینٹر بنائے گئے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں 28مارچ سے 14اپریل تک جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 15اپریل سے 3مئی تک سائنس گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ سندھ بھر کی طرح کراچی میں شروع ہونے والی مردم شماری میں اساتذہ کرام کی فرضِ منصبی انجام دینے کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اتوار کو بورڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال نویں اور دسویں کلاس کیلئے مجموعی طور پر 3لاکھ 53ہزار466 طلبہ و طالبات جنرل اور سائنس گروپ کے امتحانات دیں گے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5فیصد زیادہ ہیں۔

نویں اور دسویں کلاس کے جنرل گروپ کے امتحانات میں 45,186 امیدوار شریک ہو رہے ہیں جبکہ امتحانی مراکز کی تعداد 82بنائے گئے ہیں جس میں لڑکیوں کیلئے 49 جبکہ لڑکوں کیلئے 33 امتحانی مراکز شامل ہیں، اسی طرح سائنس گروپ کے امتحانات میں 3لاکھ 8ہزار 280 امیدوار شریک ہوں گے جس میں نویں جماعت کے طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 50ہزار 801 اور دسویں جماعت کے طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 479 ہے سائنس کے امتحانات کیلئے 318امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں لڑکوں کیلئے 173 جبکہ لڑکیوں کیلئے 145 سینٹر مختص کئے گئے ہیں ان مراکز میں 196 سرکاری اور 122 نجی اسکول شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ اساتذہ کرام اور اسکول سربراہان کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے پہلی دفعہ اس سال کراچی میں پانچ حب سینٹر بنائے گئے ہیں ان حب سینٹرز کے ذریعے امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز اور ڈیٹ شیٹس کی مقرر کردہ شیڈول کے مطابق فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع سائوتھ میں لیاری، صدر کیماڑی کیلئے این جے وی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول ایم اے جناح روڈ کو حب سینٹر بنائے گئے ہیں جبکہ ضلع ویسٹ میں اورنگی ٹائون، سائٹ، بلدیہ کیلئے سائٹ ماڈل گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول سائٹ ایریا۔

ضلع ایسٹ کیلئے جمشید ٹائون، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی۔ کورنگی کیلئے کلثوم بائی ولیکا ماڈل اسکول اینڈ کالج ٹرمینل نمبر 1 ایئر پورٹ۔ ضلع سینٹرل کیلئے نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، گلبرگ، لیاقت آباد کیلئے دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کریم آباد اور ضلع ملیر کیلئے گڈاپ، ملیر، بن قاسم، لانڈھی کیلئے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2 سعود آباد اے ایریا کالا بورڈ ملیر بنائے گئے ہیں۔

امتحانات کی نگرانی کیلئے بورڈ آفس میں ایک رپورٹنگ سیل کے ساتھ ساتھ خصوصی ویجیلینس ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو کہ امتحانی مراکز کا دورہ کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس جمع کرائیں گی۔ ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی مختلف ٹیمیں امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کریں گی جن میں خود کمشنر کراچی، تمام چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ڈی ایم اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی ہوں گے جو نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کی ٹیموں کے ساتھ اقدامات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سینئر اساتذہ پر مشتمل معائنہ ٹیمیں بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی۔ چیئرمین بورڈ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت ان مراکز پر بیرونی مداخلت پر پابندی ہو گی اور ان کے اطراف میں کام کرنے والی فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دوران امتحان بند رہیں گی۔ امتحانی مراکز تک امتحانی پرچوں کی ترسیل کا ایک موثر نظام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ پرچے بورڈ کے افسران مسلح گارڈز کے ہمراہ حب سینٹرز پر پہنچائیں گے جہاں سے سینٹر کنٹرول افسران امتحانی پرچے متعلقہ سینٹر پر پہنچائیں گے جبکہ یہ تمام افسران پرچے کے دوران سینٹر ہی میں موجود رہیں گے اور پرچہ ختم ہونے کے بعد اپنی نگرانی میں طلبہ کی جانب سے پُر کئے گئے جوابی پرچے سرمہر کرکے بورڈ آفس میں پہنچائیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی انتظامیہ اور بورڈ کے ذریعے نقل پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کاوش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام اداروں سے تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ بورڈ نے (کے الیکٹرک) انتظامیہ سے امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی تحریری درخواست کی ہے تاکہ بچے اچھے ماحول امتحانات دے سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب