پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، کاروبار حصص میںتیزی کارحجان

پیر 20 مارچ 2017 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) کاروبای ہفتے کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص میںتیزی کارحجان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 48400 پوائنٹس سے بڑھ کر 48600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 33 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا اغاز مثبت زون میں ہوا، توانائی، اسٹیل، بینکنگ، ریفائنری اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 48500، 48600 اور 48700 پوائنٹس کی 3 نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں دبائو کے باعث انڈیکس 48700 پوائنٹس کی بالائی حد سے گر گیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 288.30 پوائنٹس بڑھ کر 48697.65 پوائنٹس پرجاپہنچا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای30انڈیکس155پوائنٹس کے اضافے سی26111.29پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس157.94پوائنٹس بڑھ کر32865.72پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 621.61پوائنتس اضافے سی82736.35 پربندہوا۔مارکیٹ میںپیرکو 13کروڑ47لاکھ48ہزار270حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو21کروڑ28لاکھ66ہزار740شیئرز کاکاروبار ہواتھا۔مارکیٹ میںپیرکومجموعی طوپر391کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سے 233 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،146میںکمی اور12کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ33ارب85کروڑ26لاکھ22ہزار616روپے بڑھ کر 95 کھرب 65 ارب 51 کروڑ 22 لاکھ 83 ہزار 62 روپے ہو گیا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ23لاکھ،عائشہ اسٹیل مل1کروڑ3لاکھ،بینک آف پنجاب92لاکھ81ہزار،دوست اسٹیلزلمیٹڈ76لاکھ39ہزاراورپاک ریفائینری62لاکھ43ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نمایاں اضافہ وائیتھ پاک لمیٹڈاور باٹا پاک کے بھائومیں رہا جنکی قیمتیں129.85روپے اور 110روپے بڑھ کر بالترتیب 2726.97روپے اور4200روپے ہوگئیں جبکہ نمایاں کمی فلپس مورس پاک اور رفحان میظ کے داموں میں رہی جن کے دام 117.83 روپے اور 50 روپے کے خسارے سے بالترتیب 2239.20 روپے اور 7600 روپے رہ گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی