پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی بلندیوں کی جانب گامزن

سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ْ سرمائے میں56ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ،مجموعی حجم95کھرب سے بڑھ کر96کھرب روپے پرجاپہنچا

منگل 21 مارچ 2017 20:45

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی بلندیوں کی جانب گامزن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روزبھی کاروباری تیزی کیساتھ بلندیوں کی جانب گامزن رہی جس کے باعث 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں56ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کا مجموعی حجم95کھرب سے بڑھ کر96کھرب روپے پرجاپہنچا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ،توانائی ،اسٹیل ،سیمنٹ ،ریفائنری ،بینکنگ اور گیس کے شعبوں میں نئی سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 48700،48800،48900اور49000پوائنٹس کی 4حدیں بحال کرنے میں کامیاب ہو گیااور مارکیٹ کا ٹرن اوور 9کروڑ شیئرز زیادہ رہا ۔

(جاری ہے)

منگل کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں322.56پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس48697.65پوائنٹس سے بڑھ کر49020.21پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح138.31پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس26249.60پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32865.72پوائنٹس سے بڑھ کر33092.14پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں56ارب51کروڑ36لاکھ44ہزار847روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم95کھرب65ارب51کروڑ22لاکھ83ہزار62روپے سے بڑھ کر96کھرب22ارب2کروڑ59لاکھ27ہزار909روپے ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز22کروڑ51لاکھ78ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز13کروڑ47لاکھ48ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے تک محدودرہی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روزمجموعی طوپر403کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی294کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،83میںکمی اور26کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ3کروڑ60لاکھ،عائشہ اسٹیل مل2کروڑ55لاکھ،پاورسیمنٹ لمیٹڈ1کروڑ6لاکھ،پاک ریفائینری1کروڑ2لاکھ اورازگارڈنائن92لاکھ33ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں136.34روپے اوررفحان میظ کے بھائومیں100روپے کااضافہ جبکہ میری پیٹرولیم کے بھائومیں53.43روپے اورتھل انڈسٹریز کارپوریشن کے بھائومیں22روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی #

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ